قومی خبریں

دہلی: مخدوش عمارت میں ہو رہا مریضوں کا علاج، عآپ نے بی جے پی لیڈروں کے خلاف درج کرائی شکایت

کالکا جی رکن اسمبلی آتشی نے ٹوئٹر پر اسپتال کی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی اور کہا تھا کہ مریضوں کا مبینہ طور پر ایک خطرناک مخدوش عمارت میں علاج کیا جا رہا ہے جو کسی بھی دن گر سکتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

عام آدمی پارٹی نے بی جے پی لیڈروں کے خلاف شمالی ایم سی ڈی کے راجن بابو اسپتال کی مبینہ مخدوش عمارت کے باوجود مریضوں کا علاج جاری رکھنے کو لے کر شکایت درج کرائی ہے۔ عآپ کے شمالی ایم سی ڈی اپوزیشن لیڈر وکاس گویل نے کہا کہ ’’شمالی ایم سی ڈی کے راجن بابو اسپتال کی بگڑتی حالت کے باوجود مریضوں کا علاج جاری رکھنے کو لے کر بی جے پی لیڈروں کے خلاف مکھرجی نگر تھانہ میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ ساتھ ہی مخدوش ڈھانچے کو فوراً خالی کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ جمعرات کی صبح کالکاجی رکن اسمبلی آتشی نے ٹوئٹر پر اسپتال کی ایک ویڈیو اور کچھ تصویریں پوسٹ کی تھیں اور کہا تھا کہ مریضوں کا مبینہ طور پر ایک خطرناک مخدوش عمارت میں علاج کیا جا رہا ہے جو کسی بھی دن منہدم ہو سکتی ہے۔ آتشی اور گویل دونوں نے دعویٰ کیا کہ پورے اسپتال میں لکھا ہے کہ یہ ڈھانچہ خطرناک ہے۔ جائزہ کے بعد گویل نے کہا کہ ’’عمارت کے غیر محفوظ سرٹیفائیڈ ہونے کے باوجود لگاتار علاج جاری رکھنا نہ صرف کارپوریشن کے ضابطوں کی نظراندازی ہے، بلکہ مریضوں اور ملازمین کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈال رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

آتشی نے جمعرات کی صبح کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے بی جے پی کی قیادت والی ایم سی ڈی نے دہلی کے لوگوں کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا ہے۔ اس کے جواب میں بی جے پی ترجمان پروین شنکر کپور نے کہا کہ اسپتال میں مریض اپنے علاج سے مطمئن ہیں، جب کہ بی جے پی کے دیگر اراکین نے دہلی حکومت کے محلہ کلینک میں سے ایک کا اسکرین گریب مخدوش حالت میں پوسٹ کیا ہے۔

Published: undefined

شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن (این ڈی ایم سی) کے تحت آنے والے جی ٹی بی نگر میں راجن بابو انسٹی ٹیوٹ آف پلمونری میڈیسن اینڈ ٹیوبرکلوسس (آر بی آئی پی ایم ٹی) کو 2017 میں ایک ملٹی اسپیشلٹی اسپتال کی شکل میں تیار کیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined