سال 2021: ہائی کورٹ میں 120 ججوں، 63 ایڈیشنل ججوں کی تقرری

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری، اعداد و شمار کے مطابق سال 2021 میں ہائی کورٹس میں 120 نئے ججوں کی تقرری کی گئی ہے

عدالت، تصویر آئی اے این ایس
عدالت، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: امسال ہائی کورٹس میں 120 ججوں اور 63 ایڈیشنل ججوں کی تقرری کی گئی ہے۔مرکزی حکومت نے جمعہ کو یہ معلومات دیں۔ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری، اعداد و شمار کے مطابق سال 2021 میں ہائی کورٹس میں 120 نئے ججوں کی تقرری کی گئی ہے۔

ان میں بمبئی ہائی کورٹ چھ، الہ آباد 17، گجرات سات، کرناٹک چھ، آندھرا پردیش دو، جموں و کشمیر اور لداخ دو، کیرالا 12، راجستھان آٹھ، پنجاب اور ہریانہ چھ، کلکتہ آٹھ، اڈیشہ چار، تلنگانہ سات، مدراس پانچ ، چھتیس گڑھ تین، ہماچل پردیش ایک، جھارکھنڈ چار، گوہاٹی چھ، دہلی دو، پٹنہ چھ اور مدھیہ پردیش آٹھ ججوں کی تقرری شامل ہے۔وزارت کے مطابق 63 ایڈیشنل ججوں کو ہائی کورٹس میں مستقل جج بنایا گیا ہے۔

ان میں الہ آباد ہائی کورٹ کے 10، کرناٹک کے 20، کلکتہ، اتراکھنڈ اور چھتیس گڑھ میں ایک ایک، پنجاب اور ہریانہ اور بمبئی 10-10، کیرالا کے سات، اور گوہاٹی کے تین ایڈیشنل جج شامل ہیں۔

پریس ریلیز کے مطابق دو ایڈیشنل جج کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی گئی ہے۔ ان میں بمبئی اور گوہاٹی ہائی کورٹ کے ایک ایک ایڈیشنل جج شامل ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ امسال ہائی کورٹس میں 11 چیف جسٹس کی تقرری کی گئی ہے۔ ان میں الہ آباد ہائی کورٹ میں دو اور آندھرا پردیش، کلکتہ، گوہاٹی، گجرات، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مدراس، منی پور اور تلنگانہ میں ایک ایک تقرری شامل ہے۔


حکومت کی جانب سے مطلع کیا گیاہے کہ چھ چیف جسٹس ایک ہائی کورٹ سے دوسرے ہائی کورٹ میں تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ اسی طرح ہائی کورٹ کے 27 جج کا ایک ہائی کورٹ سے دوسری ہائی کورٹ میں تبادلہ کیا گیا ہے۔ وزارتِ قانون و انصاف نے بتایا کہ تریپورہ ہائی کورٹ کے ججوں کی تعداد میں ایک اور تلنگانہ ہائی کورٹ کے ججوں کی تعداد میں 18 کا اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح تریپورہ ہائی کورٹ میں منظور شدہ ججوں کی تعداد بڑھ کر پانچ اور تلنگانہ ہائی کورٹ میں 42 ہو گئی ہے۔

مرکزی وزارت قانون و انصاف نے کہا کہ 6 دسمبر 2021 تک دستیاب اعداد و شمار کے مطابق سپریم کورٹ میں 69855 مقدمے زیر التوا ہیں۔ اسی طرح 17 دسمبر 2021 تک بالترتیب 5639702 اور 400661393 مقدمے ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ اور ماتحت عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ضلع اور ہائی کورٹ میں تقریباً 1.65 کروڑ مقدموں کی سماعت ہوئی ہے، جبکہ سپریم کورٹ میں تقریباً 1.5 لاکھ مقدموں کی شنوائی کی گئی ہے۔


اسی طرح ٹیلی لاء کی خدمات 699 اضلاع میں 75000 سی ایس سی /گرام پنچایتوں میں دستیاب ہیں۔ اس کے ذریعے کل 1270135 درج مقدموں میں سے 1250911 مستفید افراد کو صلاح دی گئی ہے۔ امسال 683 فاسٹ ٹریک اسپیشل کورٹ میں 68120 مقدموں کو نمٹا دیا گیا ہے جن میں 383 خصوصی ای -پوکسو بھی شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔