قومی خبریں

دہلی کی ایک عدالت نے ممتا بنرجی کی بہو اور ابھیشیک بنرجی کو کیا طلب

ابھیشیک ای ڈی آفس میں پیش ہوئے تھے اور ان سے 9 گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی گئی تھی، لیکن روجیرا کورونا کا عذر پیش کرتے ہوئے پیش نہیں ہوئیں تھیں۔

ممتا بنرجی / یو این آئی
ممتا بنرجی / یو این آئی ASHISH KAR

کلکتہ: ای ڈی کے ذریع دائرایک کیس کی بنیاد پر دہلی کی ایک عدالت نے ممتا بنرجی کے بھتیجے اور ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کی اہلیہ روجیرا بنرجی کو طلب کیا ہے۔ اس سے قبل ای ڈی نے ابھیشیک بنرجی اور روجیرا بنرجی کو کوئلہ اسمگلنگ معاملے میں دہلی طلب کیا تھا۔ روجیرا بنرجی کو دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ای ڈی کی جانب سے دائر کیس میں طلب کیا ہے۔ اس سے قبل روجیرا نے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرکے ای ڈی کے سامنے پیش ہونے پر حکم امتناعی حاصل کرنے کے لئے اپیل کی ہے۔

Published: undefined

ای ڈی نے روجیرہ کو سمن جاری کرکے دہلی میں پیش ہونے کی ہدایت دی تھی۔ ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کو بھی طلب کیا گیا۔ ابھیشیک ای ڈی آفس میں پیش ہوئے اور ان سے 9 گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی گئی، لیکن روجیرا کورونا کا عذر پیش کرتے ہوئے پیش نہیں ہوئیں۔ انہوں نے ای ڈی سے کہا یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ دو بچوں کے ساتھ کورونا کی صورتحال میں دہلی کا سفر کریں۔ دریں اثنا ای ڈی نے ابھیشیک کو 21 ستمبر کو دہلی واپس طلب کیا ہے۔ اس کے بعد اس نے ای ڈی کے سمن کو چیلنج کیا اور دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

Published: undefined

اس دوران دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ کا سمن ان کے پاس پہنچ گیا۔ ای ڈی کی جانب سے دائر ایک کیس میں پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے انہیں 30 ستمبر کو پیش ہونے کو کہا ہے۔ ای ڈی نے دعویٰ کیا کہ کوئلہ اسمگلنگ کیس میں روجیرہ نرولا بنرجی کو بار بار طلب کیا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہو رہی ہیں۔ وکلاء کے مطابق یہ مقدمہ روجیرہ ابھیشیک نے قانونی جنگ کے ایک حصے کے طور پر دائر کیا تھا۔ اب یہ دیکھنا یہ ہے کہ آیا روجیرا ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہوں گی یا نہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined