شارجہ: چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ وننگ سنچری اننگز کھیلنے والے اوپنر شکھر دھون کی تعریف کرتے ہوئے دہلی کیپٹلز کے کپتان شریئس ایئر نے کہا ہے کہ انہیں اس بات کا علم تھا کہ شکھر کے آخر تک کریز پر موجود رہنے سے ٹیم کو جیت مل سکتی ہے۔
Published: undefined
دہلی نے جیت کے لئے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شکھر کے ناقابل شکست 101 رنز کی 58 گیندوں میں 14 چوکوں اور ایک چھکے پر مزین اننگز کی بدولت میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔ دہلی کے لئے اکشر پٹیل نے بھی پانچ گیندوں پر 21 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
Published: undefined
شریئس ایئر نے کہا کہ آخری اوور تک میچ جانے سے ہی میں بے چین تھا۔ مجھے معلوم تھا کہ اگر شکھر آخر تک رہتے ہیں تو ہم میچ جیت سکتے ہیں ۔ لیکن اکشر پٹیل نے جس طریقے سے پرفارم کیا وہ خاصہ شاندار تھا۔ جب بھی ہم ڈریسنگ روم میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیتے ہیں تو وہ وہیں رہتا ہے۔
Published: undefined
شریئس ایئر نے کہا کہ اکشر کی تیاری ہمیشہ سے درست رہی ہے اور وہ جانتا ہے کہ وہ کیا کر رہا ہے۔ ہم کیمپ کے پہلے دن سے ہی ایک ٹیم کی حیثیت سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ہم ایک دوسرے کی طاقت اور کمزوریوں سے بخوبی واقف ہیں۔ ٹیم میں ہر کوئی ایک دوسرے کی کامیابی اور ناکامی کو اسی طرح دیکھتا ہے۔ میں نے میچ کے دوران ایک ٹیم کے کھلاڑی سے کہا کہ اکشر کو اس طرح کی بیٹنگ کرتے ہوئے خوشی محسوس ہوتی ہے۔ بحیثیت کپتان میں نے راحت کی سانس بھی لی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined