ویڈیو: نتیش کمار کے سیاسی سفرکا یہ آخری چناؤ!

بہار میں انتخابی سرگرمیاں اپنے شباب پر ہیں۔ ان انتخابی سرگرمیوں کے دوران بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار تمام سیاسی پارٹیوں کے نشانہ پر ہیں، چاہے وہ ان کے اپنے اتحادی ہی کیوں نہ ہوں۔

user

قومی آوازبیورو

بہار انتخابات میں نئے قسم کا سیاسی ماحول نظر آرہا ہے اور یہاں یہ پتہ ہی نہیں لگ پا رہا ہے کہ کون کس کے ساتھ ہے اور کون کس کے خلاف۔ تمام سیاسی پارٹیاں اپنی سیاسی زمین کو مضبوط کرنے کے لئے اس بات کی بالکل فکر نہیں کر رہیں کہ ان کے اتحٓادی کا کیا ہوگا۔ ایسے حالات میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار بالکل تنہا نظر آرہے ہیں اور سب ان کے دشمن نظر آ رہے ہیں ایسے میں ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ شائد نتیش کمار کے سیاسی سفر کا یہ آخری چناؤ ہو۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔