عالمی خبریں

امریکہ اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو کابل کے ہوٹلوں میں نہیں ٹھہرنے کا دیا مشورہ

افغانستان میں امریکی سفارتخانہ نے ایک سیکورٹی الرٹ جاری کرکے کہا کہ سیرینا ہوٹل میں سیکورٹی خطرات کے مدنظر امریکی شہریوں کو یہاں یا دیگر ہوٹلوں اور آس پاس کے سفر سے بچنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

سیرینا ہوٹل، کابل، تصویر آئی اے این ایس
سیرینا ہوٹل، کابل، تصویر آئی اے این ایس 

واشنگٹن/لندن: امریکہ اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کی حفاظت کے خطرات کے مدنظر افغانستان کی راجدھانی کابل کے ہوٹلوں، خاص طورپر سیرینا ہوٹل میں ٹھہرنے سے بچنے کا مشورہ دیا ہے۔ افغانستان میں امریکی سفارتخانہ نے ایک سیکورٹی الرٹ جاری کرکے کہا کہ سیرینا ہوٹل میں سیکورٹی خطرات کے مدنظرامریکی شہریوں کو یہاں یا دیگر ہوٹلوں اور آس پاس کے سفر سے بچنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سیرینا ہوٹل یا دیگر مقامات پر جو لوگ ٹھہرے ہوئے ہیں، انہیں فوری طور پر یہ جگہ چھوڑ دینی چاہئے۔

Published: undefined

دوسری طرف برطانیہ کی حکومت نے بھی بیرون ملک سفر رہنما ہدایات میں اپنے شہریوں سے کہا کہ کابل میں خطرات کی وجہ سے آپ کو یہاں کے ہوٹلوں خاص طور پر سیرینا ہوٹل میں نہ ٹھہرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined