عالمی خبریں

فلسطینی اتھارٹی کو 'کورونا ویکسین' کی پہلی کھیپ فراہم کردی گئی، اسرائیل کا دعویٰ

اسرائیلی اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی کا نمائندہ اردن کے راستے یہ کھیپ مغربی کنارے لے جائے گا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اسرائیلی وزارت صحت نے درآمد کی منظوری دی ہے۔

کورونا ویکسین، تصویر آئی اے این ایس
کورونا ویکسین، تصویر آئی اے این ایس 

ایک اسرائیلی حکومت کے عہدیدار نے خبر رساں ادارے "رائٹرز" کو بتایا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو آج یعنی منگل کو کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے تیار کی گئی"سپوٹنک وی" ویکسین کے 5000 یونٹوں کی پہلی کھیپ فراہم کردی گئی ہے۔

Published: undefined

اسرائیلی اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی کا نمائندہ اردن کے راستے یہ کھیپ مغربی کنارے لے جائے گا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اسرائیلی وزارت صحت نے اس کی درآمد کی منظوری دی ہے۔ فلسطینی وزیر صحت نے فلسطینی علاقوں میں "سپوٹنک وی" ویکسین کے غیر معمولی استعمال کی منظوری جاری کی تھی۔

Published: undefined

عالمی ادارہ صحت نے اسرائیل میں کورونا ویکسین کی غیر منصفانہ تقسیم کے بارے میں "خدشات" ظاہر کیے تھے کیونکہ اسرائیل نے اپنے زیرانتظام علاقوں میں جن 20 فی صد لوگوں کو کورونا ویکسین فراہم کی ہے ان میں فلسطینی نہیں ہیں۔

Published: undefined

فلسطینی علاقوں میں عالمی صحت کے دفتر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جیرالڈ راکنس شیب نے 'ایسوسی ایٹ پریس' کو بتایا کہ ہمیں فلسطینی علاقوں میں ویکسین کی غیرمتوازن تقسیم اور ویکسین تک یکساں رسائی کی عدم فراہمی کے خدشات کا ملاحظہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد تمام آبادی میں ویکسین کی یکساں فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

Published: undefined

فلسطینی اتھارٹی نے ویکسین کی فراہمی کے معاملے میں فلسطینیوں سے امتیازی سلوک کرنے اور "نسل پرستی" کا الزام عائد کیا ہے لیکن رام اللہ اتھارٹی کی طرف سے اسرائیل کو ویکسین کے معاملے میں باقاعدہ درخواست پیش نہیں کی گئی تھی۔ اس سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ وہ عالمی ادارہ صحت کے پروگرام اور نجی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں کے ذریعے خود ہی ویکسین کے حصول کی کوشش کرے گی۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز