عالمی خبریں

الیکسی نوولنی معاملہ پر یورپی یونین کی جانب سے روس پر پابندی عائد کرنے کا امکان

یونانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یوروپی یونین کے خارجہ پالیسی محکمہ کے سربراہ سمیت متعدد ممبر ممالک نے روس کو اس معاملے میں ایک اورموقع دینے کا خیال ظاہرکیا ہے، ہم اگلے 30 دنوں میں اس مسئلے پر غور کریں گے۔

حزب اختلاف کے رہنما الیکسی نوولنی، تصویر آئی اے این ایس
حزب اختلاف کے رہنما الیکسی نوولنی، تصویر آئی اے این ایس 

ایتھنز:یوروپی یونین نے کہا ہے کہ وہ روس میں حزب اختلاف کے رہنما الیکسی نوولنی کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے، جس کے لئے فروری میں روس پر پابندی عائد ہوسکتی ہے۔ یہ بات یونان کے وزیر خارجہ نکوس ڈینڈیس نے بدھ کے روز ایک انٹرویو میں کہی۔

Published: undefined

نکوس ڈنڈیاس نے یوروو نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ یوروپی یونین کے متعدد ممبر ممالک نے نوولنی کے حوالہ سے روس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن اس کے باوجود یوروپی یونین اب تک روسی حکام پر پابندی عائد کرنے سے گریز کرتا رہا ہے۔ یونانی وزیر خارجہ نے کہا ’’یوروپی یونین کے خارجہ پالیسی محکمہ کے سربراہ جوزیف بوریل سمیت متعدد ممبر ممالک نے روس کو اس معاملے میں ایک اور موقع دینے کا خیال ظاہرکیا ہے۔ ہم اگلے 30 دنوں میں اس مسئلے پر غور کریں گے۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر بات یہ ہے کہ نوولنی کے حامیوں نے گزشتہ ہفتے روس کے حزب اختلاف کے رہنما کی گرفتاری کے خلاف ملک کے متعدد حصوں میں احتجاج کیا تھا۔ اس حوالہ سے حکومت نے متنبہ کیا ہے کہ ان مظاہروں میں حصہ لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات