اُردو زبان و ادب کو فروغ دینے کے لیے جعفر آباد میں محفل مشاعرہ کا شاندار انعقاد

مشاعرہ کے کنوینر صادق شیروانی اور شاہ ویز خان نے بتایا کہ مشاعرہ کا ایک بنیادی مقصد اردو زبان و ادب کو فروغ دینا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>محفل مشاعرہ کا منظر</p></div>
i
user

محمد تسلیم

نئی دہلی: پٹھان ویلفیئر سوساٹی رجسٹرڈ کے زیر اہتمام اردو اکادمی دہلی کے تعاون سے پاکیزہ بارات گھر جعفر آباد میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت شمیم خان (کولر والے) اور نظامت صحافی و شاعر شعیب رضا فاطمی نے کی۔ شمع افروزی سابق ممبران اسمبلی چودھری متین احمد، حاجی اشراق خان، حکیم امام الدین ذکائی، ماجد خان و دیگر مہمانان نے کی۔

اُردو زبان و ادب کو فروغ دینے کے لیے جعفر آباد میں محفل مشاعرہ کا شاندار انعقاد

سوسائٹی کی جانب سے مہمانان خصوصی جعفر آباد ایس ایچ او سریندر کمار، ایس ایچ او بھجن پورہ موسم علی، شعرا، دیگر مہمانان حاجی افضال، ڈاکٹر فہیم بیگ، اخلاق خان، حاجی انصار خان گھڑی والے، انیس احمد عرف چندہ خاں، حامد خان، ناصر خان، کامل خان، تقی خان، افسر خان، عادل خان، شمس الزماں خان کی شال پوشی و گل پوشی سے استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر نیلم دواخانہ کے مالک حکیم ڈاکٹرامام الدین ذکائی کو شہید اشفاق اللہ خاں ایوارڈ اور شمیم خان کو ایوارڈ برائے سماجی خدمات دیا گیا۔

اُردو زبان و ادب کو فروغ دینے کے لیے جعفر آباد میں محفل مشاعرہ کا شاندار انعقاد

مشاعرہ کے کنوینر صادق شیروانی اور شاہ ویز خان نے بتایا کہ مشاعرہ کا ایک بنیادی مقصد اردو زبان و ادب کو فروغ دینا ہے۔ دوسرا مقصد یہ ہے کہ سیلم پورعلاقہ میں حالات کو بہتر بنایا جائے۔ دراصل کچھ عرصہ سے سلیم پور علاقہ غیر سماجی عناصر کی آماجگاہ بن چکا ہے، اس لیے اس طرح کا مشاعرہ کر کے بیداری لانے کی کوشش کی گئی ہے۔ دونوں حضرات نے دہلی پولیس سے یہ اپیل بھی کی کہ وہ اس طرح کا عوامی مشاعرہ منعقد کرے تاکہ سیلم پور علاقہ میں امن و امان کا ماحول سازگار ہو اور لوگ بھی دہلی پولیس کی آنکھ کان بننے میں معاون ثابت ہوں۔

اُردو زبان و ادب کو فروغ دینے کے لیے جعفر آباد میں محفل مشاعرہ کا شاندار انعقاد

اس مشاعرہ کا آغاز قاسم شمسی کی نعت پاک سے ہوا۔ اس کے بعد حب الوطنی پر مبنی گیت شرف نانپاروی نے پیش کیا۔ جن شعرا نے اپنے کلام سے نوازا ان کے منتخب اشعار قارئین کی خدمت میں پیش ہیں۔

یہ کس نے کہہ دیا ہم آندھیوں سے ڈرتے ہیں
ہمیں تو ہیں جو ہواؤں کے پر کترتے ہیں
سیف سحری

کہیں تباہ کیا اور کہیں نہال کیا
ذرا سی جنبش لب نے بڑا کمال کیا
آفتاب آذر

گماں ہے مجھ کو پتہ سب کو چل گیا ہوگا
کسی کا نام زباں سے پھسل گیا ہوگا
شعیب رضا فاطمی

ابھی تو چاک پہ جاری ہے رقص مٹی کا
ابھی کمہار کی نیت بدل بھی سکتی ہے
علینہ عترت

وطن سب کا ہے یہ سب کا وطن ہے
برابر جھوٹ بولا جا رہا ہے
امیر امروہوی

خدا ہی جانے میسر ہو اس کا کب جلوہ
زباں پہ اس کی ابھی تک تو ’لن ترانی‘ ہے
قاسم شمسی

بغض، کینہ اور حسد کو چھوڑ کر روزہ رکھو
نفس کر لو پاک یہ موقع ملا رمضان میں
انجم جعفری

کبھی کبھی تری آنکھوں سے خود کو دیکھا ہے
کبھی کبھی تری تصویر آئینہ سی ہے
شرف نانپاروی

بکھری راتیں، کچی نیندیں، دور تلک بس خاموشی
تھوڑی دیر کو آنکھ میں آ کر خواب مکمل کر دو نا
صبا عزیز

میرے کولہے میں درد جاری ہے
جب سے بیگم نے لات ماری ہے
شاہد گڑبڑ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔