نئی گائڈ لائنس جاری: یکم فروری سے سومنگ پول کھل جائیں گے، سنیما ہال میں بھی تعداد بڑھانے کی اجازت

نئی ہدایات کے مطابق ایک ریاست سے دوسری ریاست میں لوگوں اور سامان کے جانے پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی اور اس کے لئے کسی سے کوئی اجازت طلب نہیں کرنی پڑے گی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس 
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

حکومت نے کل کورونا سے متعلق نئی گائڈلائنس جاری کی ہیں، جس کے بعد سنیما ہال مالکان کو یہ اجازت ہوگی کہ وہ 50 فیصد سے بھی زیادہ ناظرین کو فلم دیکھنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ سب کے لئے سومنگ پول کھول دیئے گئے ہیں لیکن ان دونوں معاملوں میں متعلقہ وزارتیں یعنی سنیما ہال کے لئے وزارت برائے اطلاعات و نشریات اور سومنگ پول کے لئےوزارت برائے کھیل نے وزارت داخلہ کے ساتھ مشورہ کر کے اپنی ترمیم شدہ رہنما ہدایات جاری کریں گی۔

واضح رہے نئی گائڈ لائنس یکم فروری سے لاگو ہوں گی۔ نئی ہدایات کے مطابق ایک ریاست سے دوسری ریاست میں لوگوں اور سامان کے جانے پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی اور اس کے لئےکسی سے کوئی اجازت طلب نہیں کرنی پڑے گی۔ کنٹینمنٹ زون کے باہر تمام سرگرمیوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔


تمام سماجی، مذہبی، کھیل، تفریح، تعلیمی، ثقافتی تقریبات کی پہلے ہی اجازت ہے جس میں ہال کی تعداد کے حساب سے 50 فیصد تعداد کی اجازت دی ہوئی ہے اور اس میں بھی 200 افراد سے زیادہ کی اجازت نہیں ہے۔ اب ایسی تقریبات میں کتنے لوگ آئیں گے اس کی اجازت ریاستی حکومت اور یونین ٹیریٹری پر چھوڑ دی گئی ہے۔ جہاں تک بین الاقوامی ہوائی سفر کا تعلق ہے اس سلسلہ میں وزارت برائے شہری ہوابازی وزارت داخلہ کے ساتھ مشورہ کر کے رہنما ہدایات جاری کر سکتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */