عالمی خبریں

شمالی کوریا نے مشق میں آئی سی بی ایم میزائل داغا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تجربہ ہفتے کے روز شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین کم جونگ ان کے تحریری حکم کے تحت کیا گیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

سیول: کوریا عوامی جمہوریہ (ڈی پی آر کے) نے ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) داغا ہے۔ کوریا کی سرکاری سنٹرل نیوز ایجنسی نے اتوار کو یہ دعویٰ کیا۔ ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ پیونگ یانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہواسونگفو 15 نے اونچے زاویے سے فائرنگ کی اور ہفتے کی سہ پہر مشرقی کھلے پانیوں میں پہلے سے طے شدہ علاقے کو درست طریقے سے نشانہ بنایا۔

Published: undefined

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تجربہ ہفتے کے روز شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین کم جونگ ان کے تحریری حکم کے تحت کیا گیا۔ کوریا کی ورکرز پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے ڈپٹی ڈیپارٹمنٹ ڈائریکٹر کم یو جونگ نے اتوار کو ایک بیان جاری کیا جس میں امریکہ اور جنوبی کوریا پر جزیرہ نما میں کھلے طور پر اہم پوزیشن حاصل کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا خطے کے استحکام کو تباہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی پی آر کے دشمن کی ہر حرکت پر نظر رکھے گا اور بھرپور جوابی کارروائی کرے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined