آئی ڈی ایف، فائل تصویر
سوشل میڈیا
یروشلم: اسرائیل کے وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے فلسطینی تنظیم حماس کو ایک مرتبہ پھر سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی شرائط تسلیم نہ کی گئیں، تو غزہ میں ’جہنم کے دروازے‘ کھول دیے جائیں گے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی حکومت نے غزہ پر مکمل قبضہ کے لیے جاری فوجی کارروائیوں کو مزید وسعت دینے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیرِ دفاع نے کہا کہ اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) کی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک کہ حماس جنگ بندی سے متعلق معاہدے کی شرائط پر رضامند نہیں ہوتی۔
Published: undefined
اسرائیل نے حماس کے سامنے چند بنیادی شرائط رکھی ہیں جن کے بغیر جنگ بندی پر غور نہ کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ ان شرائط میں تمام یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی، حماس کی جانب سے مکمل ہتھیار ڈالنا اور آئندہ کسی بھی قسم کی عسکری سرگرمی سے باز رہنا شامل ہیں۔ وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ ’’جب تک ان تمام شرائط کو تسلیم نہیں کیا جاتا، آئی ڈی ایف کی کارروائی تیز سے تیز تر ہوتی جائے گی۔ اگر انکار جاری رہا، تو حماس کا مکمل صفایا کر دیا جائے گا۔‘‘
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں اپنی زمینی کارروائیوں کو مزید وسعت دینے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ ’ٹائمز آف اسرائیل‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق آئی ڈی ایف کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرن نے بتایا ہے کہ ’’ہم پہلے ہی غزہ شہر کے تقریباً 40 فیصد علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کر چکے ہیں۔ آئندہ دنوں میں ہمارا ہدف شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا ہے۔‘‘
Published: undefined
غور کرنے والی بات یہ ہے کہ اسرائیلی فوج کا غزہ میں مستقل حملہ جاری ہے۔ 5 ستمبر کو بھی اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں ایک بلند عمارت کو نشانہ بنایا۔ آئی ڈی ایف نے اس تعلق سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ عمارت حماس کے آپریشنل انفراسٹرکچر کے طور پر استعمال ہو رہی تھی، جس کے نیچے ایک خفیہ سُرنگ موجود تھی۔ یہ سُرنگ مبینہ طور پر حماس کے جنگجو فرار ہونے کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس سرنگ کو تباہ کر دیا گیا ہے اور مزید زیر زمین نیٹورکس کو بھی نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
اسرائیلی کے ذریعہ فضائی اور زمینی حملوں سے غزہ میں انسانی بحران مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ بین الاقوامی برادری مسلسل جنگ بندی پر زور دے رہی ہے، لیکن فی الحال کوئی راستہ نکلتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے تو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ جب تک حماس مکمل طور پر جھکنے کو تیار نہیں ہوگی، تب تک نہ صرف جنگ جاری رہے گی بلکہ شدت اختیار کرے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز
تصویر: محمد تسلیم
تصویر: پریس ریلیز