فلم اور تفریح

سونی پکچرز اور زی انٹرٹینمنٹ کا ادغام سے متعلق معاہدہ طے

دونوں کمپنیوں نے جاری ایک بیان میں کہا کہ اس معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں اپنے نیٹ ورکس کے ساتھ ڈیجیٹل اسیٹ، پروڈکشن آپریشنز اور پروگرام لائبریریوں کو ضم کریں گی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: سونی پکچرز نیٹ ورکس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ اور زی انٹرٹینمنٹ انٹرپرائزز لمیٹڈ کے درمیان ادغام کا معاہدہ طے پایا ہے۔ اس کے تحت زی انٹرٹینمنٹ کا سونی پکچرز میں ادغام کیا جائے گا۔ دونوں کمپنیوں نے جاری ایک بیان میں کہا کہ اس معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں اپنے نیٹ ورکس کے ساتھ ڈیجیٹل اسیٹ، پروڈکشن آپریشنز اور پروگرام لائبریریوں کو ضم کریں گی۔ ادغام کے بعد جو کمپنی بنے گی اسے ہندوستان میں درج کرانے کی بات کہی گئی ہے۔

Published: undefined

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے تحت سونی پکچرز نیٹ ورکس کے پاس 1.5 ارب ڈالر کی نقد رقم ہوگی، جس میں سونی پکچرز کے موجودہ پروموٹرز اور زی کے بانی پروموٹرز کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔ ادغام کے وجود میں آنے والی کمپنی میں کنٹرولنگ شیئر سونی پکچرز کی پیرنٹ کمپنی سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ انک کے پاس ہوں گے۔ اس کمپنی کے شیئر 50.86 فیصد ہوں گے، جبکہ زی کے پروموٹرز کے شیئر 3.99 فیصد ہوں گے ۔ بقیہ 45.15 فیصد شیئرزی کے شیئر ہولڈرز کے ہوں گے۔

Published: undefined

پونیت گوئنکا ادغام شدہ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہوں گے جبکہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں زیادہ تر ڈائریکٹر سونی گروپ کے ذریعہ نامزد کیے جائیں گے جس میں سونی پکچرز نیٹ ورکس انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر این پی سنگھ بھی شامل ہوں گے۔ این پی سنگھ بالآخر سونی پکچرز انڈیا کے چیرمین بنائے جائیں گے، وہ سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ کے عالمی ٹیلی ویژن اسٹوڈیو اور سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ کارپوریٹ ڈیولپمنٹ کے صدر روی آہوجا کو رپورٹ کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined