22 دسمبر کو چاند دیکھ کر قبلہ کا رخ متعین کیا جا سکے گا: سعودی محکمہ فلکیات

چاند کے کعبہ کے عین اوپر نظر آنے پر لوگ قبلہ کا صحیح رخ متعین کر سکتے ہیں، ایسا برصغیر سمیت وسطی و مغربی ایشیا، یوروپ اور افریقہ کے علاوہ امریکہ کے مشرقی علاقے اور کینیڈا سے بھی کیا جا سکتا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

الریاض: کل ( یعنی 22 دسمبر) چاند دیکھ کر قبلہ کا رخ متعین جاسکے گا، اس حوالہ سے سعودی عرب کے محکمہ علوم فلکیات نے کہا ہے کہ کل بدھ کو چاند کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔

اس سلسلہ میں سعودی میڈیا اداروں نے محکمہ علوم فلکیات کے توسط سے بتایا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی شب مقامی وقت (سعودی عرب کے وقت) کے مطابق 3 بجکر 23 منٹ پر چاند کعبہ کے اوپر ہوگا۔

سعودی ادارے کے مطابق چاند کے کعبہ کے عین اوپر نظر آنے پر لوگ قبلہ کا صحیح رخ متعین کر سکتے ہیں، جو برصغیر سمیت وسطی و مغربی ایشیا، یوروپ اور افریقہ کے علاوہ امریکہ کے مشرقی علاقے اور کینیڈا سے بھی کیا جاسکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔