کرکٹ

ٹی-20 عالمی کپ: ہند-پاک میچ کے لیے ہو جائیے تیار، پاکستانی کرکٹروں کو ملے گا ہندوستانی ویزا

ہندوستان نے پاکستانی کرکٹروں کو ویزا دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ ہندوستانی کرکٹ بورڈ کو بورڈ کے سکریٹری جے شاہ نے جانکاری دی ہے کہ حکومت پاکستانی کرکٹروں کو ویزا دینے کے لیے تیار ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

رواں سال کے اکتوبر ماہ میں ٹی-20 عالمی کپ کھیلا جانا ہے اور اس کا انعقاد ہندوستان میں ہی ہوگا۔ اس بات کو لے کر عرصہ سے کشمکش کی صورت حال بنی ہوئی تھی کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ہندوستان کا ویزا تو نہیں ملے گا، پھر وہ عالمی کپ میں کیسے حصہ لے پائیں گے۔ لیکن اب یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستان نے پاکستانی کرکٹروں کو ویزا دینے کی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو بورڈ کے سکریٹری جے شاہ نے جانکاری دی ہے کہ حکومت پاکستانی کرکٹروں کو ویزا دینے کے لیے تیار ہے۔

Published: undefined

اس خبر سے ان لوگوں کے چہروں پر خوشی پھیل گئی ہے جو عرصہ دراز سے ہند-پاک کرکٹ میچ دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہاں قابل غور ہے کہ ہندوستان اور پاکستان نے سفارتی رشتوں میں کشیدگی کے سبب ایک دہائی سے آپس میں کرکٹ نہیں کھیلا ہے۔ ان دونوں ممالک کے درمیان طویل مدت سے دو فریقی سیریز کا بھی انعقاد نہیں ہوا ہے۔ صرف آئی سی سی کے ٹورنامنٹس میں ہی دونوں ٹیمیں ایک ساتھ میدان پر اتر سکی ہیں۔

Published: undefined

جہاں تک پاکستانی کرکٹروں کو ہندوستانی ویزا دیئے جانے کی بات ہے، اس سلسلے میں جے شاہ نے جمعہ کو ہوئی میٹنگ میں ویڈیو کانفرنس کے دوران یہ جانکاری دی۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ ٹی-20 عالمی کپ 9 مقامات پر کھیلا جائے گا اور فائنل میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ جن دیگر مقامات کو میچ کے لیے منتخب کیا گیا ہے وہ ہیں دہلی، ممبئی، چنئی، کولکاتا، بنگلورو، حیدر آباد، دھرمشالہ اور لکھنؤ۔

Published: undefined

بی سی سی آئی کے ایک رکن نے پاکستانی کرکٹروں کو ویزا دیئے جانے سے متعلق لیے گئے فیصلہ کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ’’پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ویزا کا مسئلہ تو حل ہو چکا ہے، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ پاکستانی شیدائیوں کو ہندوستان آنے کی اجازت دی جائے گی یا نہیں۔‘‘ انھوں نے بتایا کہ آنے والے وقت میں یہ بھی طے ہوگا کہ پاکستانی شیدائیوں کے بارے میں کیا سوچا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined