کرکٹ

ٹیسٹ سیریز: جوش سے لبریز ہندوستانی کھلاڑی جیت کے ارادے سے اتریں گے

وراٹ کوہلی، روہت شرما کی غیر موجودگی میں اجنکیا رہانے کی کپتانی میں کیویز ٹیم سے لوہا لینے والی ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم میں تجربے کے ساتھ ساتھ نوجوان صلاحیتوں کا بھی امتزاج نظر آئے گا۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر@BCCI
تصویر بشکریہ ٹوئٹر@BCCI 

کانپور: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں ملی 3-0 کی جیت کے سلسلے کو برقرار رکھنے کے ارادے سے نوجوان جوش و جذبے سے لبریز ہندوستانی ٹیم جمعرات کو یہاں گرین پارک اسٹیڈیم میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز کرے گی۔

Published: undefined

وراٹ کوہلی، روہت شرما کی غیر موجودگی میں اجنکیا رہانے کی کپتانی میں کیویز ٹیم سے لوہا لینے والی ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم میں تجربے کے ساتھ ساتھ نوجوان صلاحیتوں کا بھی امتزاج نظر آئے گا۔ شریئس ایر، سوریہ کمار یادیو اور پرسدھ کرشنا آخری 11 میں موقع ملنے پر اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں اپنے انتخاب کو درست ثابت کرنے کی پوری کوشش کریں گے، جب کہ گرین پارک پچ گیند اور بلے سے شریئس ایر اور جینت یادو کا امتحان لے گی۔

Published: undefined

گزشتہ کچھ عرصے سے فارم کے لیے جدوجہد کر رہے کپتان رہانے اور نائب کپتان چیتیشور پجارا کے پاس کیوی ٹیم کے خلاف اسکور بورڈ کو چلانے کی خصوصی ذمہ داری ہوگی۔ ایشانت شرما کی قیادت میں امیش یادو، محمد سراج یا پرسدھ کرشنا کی تیز گیند بازی شائقین کے لیے تجسس کا باعث ہوگی۔ وہیں تجربہ کار روی چندرن اشون کے علاوہ تیز طرار فیلڈرز رویندرا جڈیجہ، اکشر پٹیل، جینت یادو بھی اپنی اسپن سے کیوی ٹیم کو پریشان کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined