ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ٹیرف پر کشیدگی چند ہفتوں میں حل ہو جائے گی: سرجیو گور

سرجیو گور نے کہا کہ ہندوستان کا جغرافیائی محل وقوع، اقتصادی ترقی اور فوجی صلاحیتیں علاقائی استحکام کے لیے بہت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیرف کے مسائل جلد حل کر لیے جائیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ سرجیو گور کو ہندوستان میں امریکہ کا اگلا سفیر مقرر کیا ہے۔ دریں اثنا، سرجیو گور نے کل یعنی 11 ستمبرکو کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ٹیرف پر کشیدگی چند ہفتوں میں حل ہو جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک ٹیرف کے معاملے پر زیادہ دور نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، سرجیو گور نے کہا، "ہندوستان ایک اہم پارٹنر ہے، جس کا مستقبل خطے کی تشکیل میں بڑا کردار ادا کرے گا۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی مضبوط قیادت میں، میں اس اہم شراکت داری میں امریکہ کے مفاد کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہوں"۔ انہوں نے کہا، "ہندوستان کا جغرافیائی محل وقوع، اقتصادی ترقی اور فوجی صلاحیتیں علاقائی استحکام کے لیے بہت اہم ہیں۔ یہ ہماری اقوام کے مشترکہ سلامتی کے مفادات کو آگے بڑھانے کا ایک حصہ ہے۔"


سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی نے سرجیو گور سے ڈونالڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی کے بارے میں کئی سوالات پوچھے۔ ان میں چین اور ہندوستان  پر عائد ٹیرف سے متعلق سوالات شامل تھے۔ ہندوستان اور چین پر مختلف ٹیرف لگانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دوستوں کے لیے مختلف معیارات قائم کیے ہیں، ہمیں دوسرے ممالک کے مقابلے ہندوستان سے زیادہ امیدیں ہیں۔ صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم  مودی کی گہری دوستی ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ وہ 'وائٹ ہاؤس کے صدارتی پرسنل آفس' کے ڈائریکٹر گور کو ہندوستان میں اگلے امریکی سفیر کے ساتھ ساتھ جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے لیے خصوصی ایلچی کے طور پر نامزد کر رہے ہیں۔ سرجیو گور کو اپنا اچھا دوست بتاتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ "دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے خطے کے لیے یہ ضروری ہے کہ میرے پاس کوئی ایسا شخص ہو جس پر میں اپنے ایجنڈے کو پورا کرنے اور امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے میں ہماری مدد کرنے کے لیے مکمل اعتماد کر سکتا ہوں۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔