کرکٹ

تیسرے وَنڈے میں آسٹریلیا پر ہندوستان کی 13 رنوں سے فتح، پانڈیا اور جڈیجہ کی طوفانی بلے بازی

ہندوستان نے 50 اووروں میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 302 رنوں کا اسکور بنانے کے بعد آسٹریلیا کو 49.3 اووروں میں 289 رن پر آل آؤٹ کر دیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

کینبرا: ہاردک پانڈیا کی (ناٹ آؤٹ 92) اور رویندر جڈیجہ کی (ناٹ آؤٹ 66) کی شاندار نصف سنچریوں اور ان کے درمیان چھٹے وکٹ کے لئے محض 108 گیندوں پر 150 رنوں کی ناقابل شکست شراکت داری اور شاردل ٹھاکر (51 رن پر تین وکٹ) کی بہترین گیندبازی کی بدولت ہندوستان نے آسٹریلیا کو تیسرے اور آخری ونڈے میں بدھ کو تیرہ رنوں سے شکست دے کر کچھ عزت بچالی۔ میچوں کی یہ سیریز آسٹریلیا نے 2-1 سے جیت لی ہے۔

Published: undefined

ہندوستان نے 50 اووروں میں پانچ وکٹ پر 302 رنوں کے مشکل اسکور بنانے کے بعد آسٹریلیا کو 49.3 اووروں میں 289 رن بناکر آؤٹ کیا۔ وراٹ کوہلی کی ٹیم نے اس جیت سے نہ صرف اپنی عزت بچالی بلکہ آسٹریلیا کو کلین سوئپ کرنے سے بھی روکا۔ آسٹریلیا کی طرف سے کپتان آرون فنچ نے 75 اور آل راؤنڈر گلین میکسویل نے 59 رن بنائے۔

Published: undefined

اس سے پہلے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے کپتان کوہلی (63) کی نصف سنچری کے باوجود اپنے پانچ وکٹ 152 رن پرہی کھو دیئے تھے اور اس کی حالت کافی خراب نظر آ رہی تھی لیکن پانڈیا اور جڈیجہ نے اس کے بعد مورچہ سنبھالا اور زبردست اننگ کھیلیں جن کی بدولت ہندوستان 300 رن عبور کر سکا۔ پانڈیا نے اپنا سب سے بڑا اسکور بناتے ہوئے 76 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 92 رن میں سات چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ جڈیجہ نے 50 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 66 رن میں پانچ چوکے اور تین چھکے لگائے۔ دونوں نے چھٹے وکٹ کے لیے 108 گیندوں پر 150 رن کی شراکت داری کی۔ دونوں بلے بازوں نے آخری پانچ اوور میں 76 رن لگائے۔

Published: undefined

قبل ازیں کپتان وراٹ کوہلی نے 78 گیندوں پر 63 رن کی اننگ میں پانچ چوکے لگائے اور اپنی اننگ کا 23 واں رن بنانے کے ساتھ ہی ون ڈے میں 12 ہزار رن بھی پورے کر لیے۔ وراٹ ون ڈے کے سب سے تیز 12 ہزاری بھی بن گئے اور انہوں نے ہم وطن لیجینڈ سچن تیندولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔

Published: undefined

پانڈیا اور جڈیجہ نے مشکل صورتحال میں سوجھ بوجھ اور حملہ انگیزی کا بے جوڑ نمونہ پیش کرتے ہوئے شاندار بلے بازی کی۔ پانڈیا نے اپنی نصف سنچری 55 گیندوں میں اور جڈیجہ نے 43 گیندوں میں مکمل کی۔ جڈیجہ نے اننگ کے 48 ویں اوور میں سین ایبوٹ کی گیندوں پر مسلسل تین چوکے مار کر نصف سنچری مکمل کر لی۔ انہوں نے مسلسل تین چوکے مار کر اگلی گیند پر چھکا بھی مارا۔

Published: undefined

دونوں بلے بازوں کے درمیان 150 رنوں کی شراکت داری چھٹی وکٹ کے لیے ہندوستان کی تیسری سب سے بڑی شراکت داری ہوئی۔ ہندوستان کی آسٹریلیا کے خلاف چھٹے وکٹ کے لیے یہ سب سے بڑی شراکت داری ہے۔ پانڈیا نے سیریز کے پہلے میچ میں بنائے گئے 90 رن کے بڑے اسکور کو تیسرے میچ میں پیچھے چھوڑا۔ پانڈیا نےمکمل احتیاط کے ساتھ ہندوستانی اننگ کو سنبھالے رکھا۔

Published: undefined

ہندوستان نے اس مقابلے کے لیے چار تبدیلیاں کی تھیں۔ مینک اگروال کی جگہ شبھمن گل کو، یجویندر چہل کی جگہ کلدیپ یادو کو، محمد سمیع کی جگہ شاردل ٹھاکر کو اور نودیپ سینی کی جگہ ٹی نٹراجن کو ٹیم میں شامل کیا۔ نٹراجن نے اس طرح ہندوستان کی طرف سے کریئر کا پہلا ون ڈے کھیلا۔

Published: undefined

سلامی بلے باز شیکھر دھون نے مایوس کیا اور 27 گیندوں میں 16 رن بنا کر ایبوٹ کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ گِل کو لیفٹ آرم اسپنر ایشٹن ایگر نے پویلین بھیجا۔ گل نے 39 گیندوں پر 33 رن میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ شریئس ایئر 21 گیندوں پر 19 رن بنا کر لیگ اسپنر ایڈم زمپا کا شکار ہوئے۔ لوکیش راہل پانچ رن بنا کر ایگر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

Published: undefined

وراٹ نے اپنی نصف سنچری 64 گیندوں میں مکمل کی۔ وراٹ کو تیز گیندباز جوش ہیزل وڈ نے سیریز میں تیسری بار اپنا شکار بنایا۔ وراٹ کا وکٹ 152 کے اسکور پر گرا اور اس وقت ہندوستانی پاری شدید بحران میں نظر آ رہی تھی لیکن پانڈیا اور جڈیجہ کی شراکت داری نے اسے مقابلے کے لائق اسکور تک پہنچا دیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایگر نے 44 رن پر دو وکٹ لیے جبکہ ہیزل وڈ، ایبوڈ اور زمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined