وراٹ نے ونڈے میں تیز ترین 12 ہزار رن بنانے کا سچن کا ریکارڈ توڑ دیا

وراٹ نے بدھ کے روز آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں اپنی 63 رنز کی اننگز میں 23 واں رن اسکور کرتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا۔ وراٹ نے اننگز اور وقت کے لحاظ سے سچن کا ریکارڈ توڑا۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @BCCI
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @BCCI
user

یو این آئی

کینبرا: ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں 12 سال سے زیادہ کا عرصہ گزارنے والے ہندوستانی کپتان اور رن مشین وراٹ کوہلی ون ڈے میں سب سے تیز 12 ہزار رن بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ انجام دیکر کرکٹ کے لیجنڈ سچن تندولکر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے وراٹ نے بدھ کے روز آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں اپنی 63 رنز کی اننگز میں 23 واں رن اسکور کرتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا۔ وراٹ نے اننگز اور وقت کے لحاظ سے سچن کا ریکارڈ توڑا۔

تین میچوں کی سیریز شروع ہونے سے پہلے وراٹ کو اس ریکارڈ تک پہنچنے کے لئے 133 رنز درکار تھے۔ وراٹ نے پہلے میچ میں 21، دوسرے میچ میں 89 رنز بنائے تھے۔ انہوں نے تیسرے میچ میں اپنی اننگز کا 23 واں رن بناتے ہی ایک نیا ریکارڈ بنایا۔ کوہلی ون ڈے میں 12 ہزار رنز کی چوٹی تک پہنچنے والے دنیا کے چھٹے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے آخری میچ میں تینوں فارمیٹس میں 22 ہزار رنز بھی مکمل کر لئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔