عرب ممالک

متحدہ عرب امارات: 50 فی صد سرکاری خدمات مراکز کو دو سال کے اندر ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں تبدیل کرنے کا اعلان

شیخ محمد نے بتایا ہے کہ 50 فی صد وفاقی اتھارٹیوں کو دیگر محکموں یا وزارتوں میں ضم کر رہے ہیں اور نئے وزرا اور مختلف شعبوں کے ماہرین کا بہ طور چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای اوز) تقرر کر رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات
متحدہ عرب امارات 

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اعلان کیا ہے کہ یواے ای اپنے سرکاری خدمات کے 50 فی صد مراکز کو بند کر دے گا اور انھیں آئندہ دو سال میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں تبدیل کر دے گا۔

Published: undefined

شیخ محمد نے ہفتے کے روز وفاقی حکومت کے نئے ڈھانچے اور نئے وزیروں کی تقرر کے حوالے سے متعدد ٹوئٹس میں بتایا ہے کہ ’’ہم سرکاری خدمات کے 50 فی صد مراکز بند کر رہے ہیں اور انھیں دو سال کے اندر ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں تبدیل کر رہے ہیں، 50 فی صد وفاقی اتھارٹیوں کو دیگر محکموں یا وزارتوں میں ضم کر رہے ہیں اور نئے وزرا اور مختلف شعبوں کے ماہرین کا بہ طور چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای اوز) تقرر کر رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

انھوں نے وزارت صنعت اور ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی کے قیام پر بھی روشنی ڈالی ہے جو قومی صنعتی شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق اس ادارے کو امارات اتھارٹی برائے اسٹینڈرڈائزیشن اینڈ میٹرولوجی (ای ایس ایم اے) کے ساتھ ضم کر دیا گیا ہے۔ جدید سائنسی علوم کے وزیر اس کی چھتری تلے کام کریں گے۔

Published: undefined

انھوں نے ’’معیار زندگی اور مسرت‘‘ کا قلم دان کمیونٹی ڈیولپمنٹ کی وزارت کو منتقل کرنے اور وفاقی انسانی وسائل اتھارٹی کو یواے ای کے کابینہ دفتر منتقل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ وزارت توانائی کو اب ڈھانچاجاتی ترقی (انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ) کی وزارت کے ساتھ ضم کردیا گیا ہے اور اس کی جگہ توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی نئی وزارت نے لی ہے۔ شیخ زاید ہاؤسنگ پروگرام اور فیڈرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (لینڈ اینڈ میری ٹائم) کو بھی اس نئی وزارت کو تفویض کیا جائے گا۔

Published: undefined

انھوں نے کہا کہ قومی میڈیا کونسل (این ایم سی) اور وزارت ثقافت کو فیڈرل یوتھ اتھارٹی کے ساتھ ملا کر اب ثقافت اور امورِ نوجوانان کی نئی وزارت قائم کی جا رہی ہے۔ شماالمزروئی کو نوجوانوں کے امور کی وزیرمملکت مقرر کیا گیا ہے اور نوراالکعبی ثقافت و امور نوجواناں کی وزیر ہوں گی۔

Published: undefined

اس کے علاوہ وام کو وزارت برائے صدارتی امور کے ماتحت کردیا جائے گا جبکہ وفاقی پانی اور بجلی (الیکٹریسٹی اینڈ واٹر) اتھارٹی، امارات پوسٹ گروپ، امارات جنرل ٹرانسپورٹ اینڈ سروسز کارپوریشن اور امارات رئیل اسٹیٹ کارپوریشن کو امارات انویسٹمنٹ اتھارٹی (ای آئی اے) سے وابستہ کیا جائے گا۔ ان اداروں کی تشکیل نو کے علاوہ ایک نئی سرکاری سرمایہ کاری اتھارٹی کے قیام کا مسودہ بھی تیار کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

نیشنل کوالیفکیشن اتھارٹی وزارت تعلیم میں ضم ہو جائے گی۔ سیکورٹیز کی انشورنس اتھارٹی کو کماڈٹیزاتھارٹی میں ضم کر دیا جائے گا۔ اس کے چیئرمین وزیر برائے اقتصادی امور ہوں گے۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined