عرب ممالک

کیا آپ ’اضاحی‘ سے واقف ہیں؟ 27 ممالک ہوتے ہیں قربانی کے گوشت سے مستفید

اضاحی پروگرام 1983 میں شروع کیا گیا جسے اب تقریباً 40 سال کا عرصہ مکمل ہونے والا ہے، اس کامقصد سماجی کفالت کے ساتھ مذہبی شعائر کی ادائیگی میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ریاض: سعودی عرب میں اضاحی پروگرام کے تحت قربانی کا گوشت 27 ممالک میں بھیجا جاتا ہے۔ اضاحی پروگرام ہر سال کی طرح امسال بھی جاری ہے جس میں قربانی کا گوشت مملکت کے دور دراز علاقوں سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں بھیجا جارہا ہے۔

Published: undefined

عرب میڈیا کے مطابق یہ پروگرام 1983 میں شروع کیا گیا جسے اب تقریباً 40 سال کا عرصہ مکمل ہونے والا ہے۔ اس کامقصد سماجی کفالت کے ساتھ مذہبی شعائر کی ادائیگی میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ اضاحی پروگرام میں کئی ادارے ایک دوسرے سے باہمی تعاون کرتے ہیں اور دس سرکاری ادارے بھی اس نظام کو چلانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

Published: undefined

حج کے ایام میں مکہ مکرمہ اور پھر سماجی انجمنوں کے ذریعے مملکت کے دور دراز علاقوں میں اضاحی پروگرام کے تحت قربانی کا گوشت تقسیم کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ 27 ممالک میں بھی قربانی کا گوشت بھیجا جاتا ہے اور قربانی اسکیم کے لیے آن لائن کوپن کی سہولت بھی میسر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined