یورو کپ: پنالٹی شوٹ آؤٹ میں سوئزرلینڈ کو شکست دے کر اسپین سیمی فائنل میں

دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوا اور فل ٹائم میں اسکور 1-1 پر برابر رہا، اس کے بعد ہوئے پنالٹی شوٹ آوٹ میں سوئزرلینڈ محض ایک گول کرسکا، جبکہ اسپین نے تین گول داغ کر میچ جیت لیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سینٹ پیٹرزبرگ: فیفا ورلڈ کپ فاتح اسپین کی قومی فٹبال ٹیم نے یہاں سنیچر کو پہلے دلچسپ کوارٹر فائنل میں سوئزرلینڈ کو پنالٹی شوٹ آوٹ میں 3-1 سے شکست دیکر یو اے ایف اے یورو 2020 کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ اسپین اب سات جولائی کو پہلے سیمی فائنل میں چار بار کے عالمی فاتح اٹلی سے مقابلہ کرے گا۔

دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے کا میچ ہوا، جس کی وجہ سے فل ٹائم میں اسکور 1-1 رہا اور کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ اس کے بعد ہوئے پنالٹی شوٹ آوٹ میں سوئزرلینڈ محض ایک گول کرسکا، جبکہ اسپین نے تین گول داغ کر میچ جیتنے کے ساتھ سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ سوئزرلینڈ نے حالانکہ پنالٹی شوٹ آوٹ میں میچ گنوانے سے پہلے اسپین سے سخت مقابلہ کیا۔ اسپین کی مضبوط ٹیم کو سوئزرلینڈ کے گول کیپر یام سومر کے سامنے جدوجہد کرنی پڑی۔ اسپین نے میچ کے دوران گول کرنے کے 28 مواقع بنائے لیکن ہر بار یون سومر گول روکنے میں کامیاب رہے۔


اسپین کی ٹیم فاضل وقت میں بھی گول کرنے میں کامیاب نہیں رہی تھی۔ اسپین کے نام ایک گول میچ کے آٹھویں منٹ میں آیا تھا اور وہ بھی سوئزرلینڈ کی غلطی کی وجہ سے۔ دراصل مڈ فیلڈر ڈینس جکاریا کے اپنے ہی پوسٹ میں گول کر دینے سے اسپین کو 1-0 کی سبقت مل گئی تھی حالانکہ سوئزر لینڈ دوسرے ہاف میں واپسی کرنے کامیاب رہا۔ 68 ویں منٹ میں شاکیری نے گول داغ کرٹیم کو 1-1سے برابری پر لا دیا۔

فاضل وقت میں اسپین گول نہ کرنے دینے کے بعد پنالٹی شوٹ آوٹ ہوا جس میں سوئزرلینڈ کے کھلاڑیوں نے مایوس کیا۔ گول کیپر یان سومر نے پورے میچ اور پنالٹی شوت میں اپنے شاندار ڈیفنس سے ٹیم کو ٹورنامنٹ میں برقرار رکھا لیکن سوئزر لینڈ کے کھلاڑی پنالٹی شوٹ آوٹ میں محض ایک موقع بنا سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔