عوام کو گالی دینے والے بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف عآپ کا مظاہرہ

بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر عآپ کارکنان نے بی جے پی رکن اسمبلی چمپئن کنور پرنو سنگھ کے مجسمہ کو نذر آتش کیا اور مطالبہ کیا کہ انھیں 6 سال کے لیے پارٹی سے باہر نکالا جائے۔

تصویر بذریعہ پریس ریلیز
تصویر بذریعہ پریس ریلیز
user

پریس ریلیز

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) نے بی جے پی رکن اسمبلی چمپئن کنور پرنو سنگھ کو اتراکھنڈ میں خان پور اسمبلی سے 6 سال کے لئے پارٹی سے نکالنے کے مطالبہ کو لے کر مظاہرہ کیا اور پرنو کے مجسمہ کو بھی نذر آتش کیا۔ ساتھ ہی صرف 13 ماہ میں ایم ایل اے چمپئن کنور پرنو سنگھ کو بی جے پی میں دوبارہ شامل کیے جانے پر اعتراض بھی ظاہر کیا۔

عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد آج صبح تقریبا 11.30 بجے بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں جمع ہوئی۔ عام آدمی پارٹی دہلی کے اتراکھنڈ وِنگ کے تنظیمی وزیر دیوان سنگھ نیال کی سربراہی میں کارکنان بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر دفتر پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کے لئے پارٹی ہیڈ کوارٹر سے باہر نکلے اور نعرے بازی بھی کی۔ اس مظاہرے میں عام آدمی پارٹی کے بہت سارے سینئر رہنما بھی موجود تھے۔ اسی دوران، عآپ کارکنوں کی کثیر تعداد کو دیکھ کر پولس کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ پولس نے جلدی سے بی جے پی ہیڈ کوارٹر پر عآپ کے رہنماؤں اور کارکنوں کو روکنے کی کوشش کی، لیکن پولس اس میں ناکام رہی۔

عوام کو گالی دینے والے بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف عآپ کا مظاہرہ

بعد ازاں پولس نے بی جے پی ہیڈ کوارٹر سے کچھ فاصلے پر بیریکیڈ لگا کر عآپ کے کارکنوں کو روک دیا۔ ناراض عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے نعرے بازی کی۔ اسی کے ساتھ ہی، بی جے پی نے اپنے من پسند ایم ایل اے چمپئن کنور پرنو سنگھ کے خلاف سخت کارروائی کرے، جنہوں نے اتراکھنڈ کے لوگوں کو شراب کے نشے میں گالی اور بدسلوکی کی اور ان کو پارٹی سے فوری طور پر برخاست کرنے کا مطالبہ کیا۔

دیوان سنگھ، جو احتجاج کی قیادت کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ اترا کھنڈ کے عوام کی توہین کرنے والے چمپئن کو بی جے پی نے پیسے کھا کر دوبارہ شامل کیا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بی جے پی انہیں فورا پارٹی سے باہر نکالے اور اتراکھنڈ بی جے پی اس کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ قابل ذکر ہے کہ اتراکھنڈ کے خان پور اسمبلی سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی چمپئن کنور پرنو سنگھ کی اپنے ساتھیوں کے ساتھ شراب اور اسلحہ کے ساتھ ناچتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ اس وائرل ویڈیو میں بی جے پی رکن اسمبلی اتراکھنڈ کے باشندوں کے ساتھ بدسلوکی اور گالی گلوچ کا استعمال کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔


دیوان سنگھ نیل کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے دباؤ میں آ کر اپنے من پسند ایم ایل اے چمپین کنور پرنو سنگھ کو 6 سال کے لئے پارٹی سے نکال دیا تھا، لیکن صرف 13 ماہ کے بعد ہی بی جے پی نے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت، ایم ایل اے سے عوام سے معافی مانگنے کا بہانہ کروایا اور پھر انہیں پارٹی میں شامل کرلیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 28 Aug 2020, 6:46 PM
/* */