فوڈ ڈلیوری پلیٹ فارم 'زومیٹو' نے وراٹ اور انوشکا کو دلچسپ انداز میں دی مبارکباد

'زومیٹو' نے وراٹ اور انوشکا کی خوشخبری پر انھیں مبارکباد دیتے ہوئے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا "یہ ایک اچھی خبر ہے! کچھ میٹھا کھانا ہو تو شرما نا مت وراٹ... یور سروس۔"

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز اور بالی ووڈ کی شہرت یافتہ اداکارہ انوشکا شرما کے گھر بہت جلد ننھے مہمان کی آمد ہونے والی ہے۔ اس سلسلے میں خود وراٹ اور انوشکا نے 27 اگست کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعہ جانکاری دی۔ ان کا پوسٹ منظر عام پر آنے کے ساتھ ہی مبارکبادیوں کا ایک سیلاب امنڈ پڑا۔ مبارکبادیوں کے اس سیلاب میں ایک خاص اور دلچسپ مبارکباد فوڈ ڈلیوری پلیٹ فارم 'زومیٹو' کا بھی شامل تھا جس نے انتہائی پرکشش انداز میں ایک ٹوئٹ کیا۔

'زومیٹو' نے وراٹ اور انوشکا کی خوشخبری پر انھیں مبارکباد دیتے ہوئے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا "یہ ایک اچھی خبر ہے! کچھ میٹھا کھانا ہو تو شرما نا مت وراٹ... یور سروس۔" اس ٹوئٹ کے ساتھ زومیٹو نے آخر میں لال رنگ کا دل کا نشان بھی جوڑا ہے۔ زومیٹو کے اس ٹوئٹ کو لوگ خوب پسند کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو رہا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ 27 اگست کو وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما دونوں نے ہی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک ہی تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ میں ایک کیپشن لکھا تھا جس کے ذریعہ بتایا تھا کہ جنوری 2021 میں وہ دو سے تین ہو جائیں گے۔ گویا کہ جنوری میں وہ اپنے پہلے بچے کی امید کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 28 Aug 2020, 3:00 PM