’جنوری تک ہم دو سے تین ہو جائیں گے‘ وراٹ اور انوشکا کو ننہے مہمان کی آمد کا انتظار

کھاڑی وراٹ کوہلی کا پیغام میں کہنا تھا کہ ”اور اب ہم تین ہونے جارہے ہیں، جنوری 2021ء میں آمد متوقع ہے“۔ وہیں انوشکا شرما نے بھی سوشل میڈیا پر اسی تصویر کے ساتھ یہی کیپشن لکھا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما امید سے ہیں جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام کے ذریعے کیا ہے۔ وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما نے 11 دسمبر 2017 کو شادی کی تھی تاہم اب شادی کے تقریباً تین سال کے بعد وہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے منتظر ہیں۔

کھاڑی وراٹ کوہلی کا پیغام میں کہنا تھا کہ ”اور اب ہم تین ہونے جارہے ہیں، جنوری 2021ء میں آمد متوقع ہے“۔ وہیں انوشکا شرما نے بھی سوشل میڈیا پر اسی تصویر کے ساتھ یہی کیپشن لکھا ہے۔


انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔ ورات کوہلی نے جو تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے اس میں انوشکا کالے رنگ کے لباس میں خوش نظر آ رہی ہیں، جبکہ ان کے عین پیچھے کھڑے وراٹ کوہلی بھی مسکراہٹ بکھیر رہے ہیں۔ تصویر میں انوشکا کا ’بے بی‘ بمپ صاف ظاہر ہو رہا ہے۔

وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کے اس خوبصورت انکشاف کے بعد مشہور شخصیات انہیں مبارکباد پیش کر رہی ہیں۔ چند منٹوں میں ان کے انسٹاگرام پوسٹ کو کئی لاکھوں افراد نے لائیک کیا ہے۔ ٹیم انڈیا کے تمام کھلاڑی اپنے کپتان کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں، جبکہ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات انوشکا شرما کو مبارکباد دے رہی ہیں اور ان سے اپنا خیال رکھنے کے لئے بھی کہہ رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 27 Aug 2020, 1:11 PM