’آپ تو خود ہی پانچ بھائی بہن ہیں‘، تیجسوی یادو کا نتیش کمار کو سخت جواب

تیجسوی یادو نے ملک کے تمام بڑے لیڈروں کے بھائیوں، بہنوں و ان کے بچوں کی پوری فہرست گنا ڈالی، انہوں نے کہا کہ جو لوگ لالو خاندان پر سوال اٹھا رہے ہیں انہیں اپنی معلومات درست کر لینی چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور تیجسوی یادو/ تصویر: سوشل میڈیا</p></div>

وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور تیجسوی یادو/ تصویر: سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

خاندانی افراد کی تعداد کے معاملے پر نتیش کمار کے بیان کا سخت جواب دیتے ہوئے آر جے ڈی کے لیڈر و بہار کے سابق وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے کہا ہے کہ نتیش کمار تو خود ہی پانچ بھائی بہن ہیں، انہیں لالو پرساد یادو کے خاندان پر سوال اٹھانے سے قبل اپنی معلومات درست کر لینی چاہئے۔

نتیش کمار کے ذریعے لالو پرساد یادو پر اقربا پروری اور خاندانی افراد کی تعداد پر اعتراض کا جواب دیتے ہوئے تیجسوی یادو نے ملک کے تمام بڑے لیڈروں کے خاندان کے افراد، ان کے بھائیوں، بہنوں و ان کے بچوں کی پوری فہرست گنا ڈالی۔ تیجسوی کا کہنا ہے کہ جو لوگ لالو خاندان پر سوال اٹھا رہے ہیں انہیں اپنی معلومات درست کرلینی چاہیے۔ آئین بنانے والے بابا صاحب امبیڈکر کے 14 بھائی بہن تھے، سبھاش چندر بوس کے بھی 14 بھائی بہن تھے، نتیش کمار کے بھی 5 بھائی بہن تھے، اٹل بہاری واجپائی کے 7 بھائی بہن تھے۔


آر جے ڈی لیڈر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے بھی 6 بھائی بہن ہیں۔ خود امت شاہ کے بھی 7 بھائی بہن ہیں۔ تلنگانہ کے سابق وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کے 10 بہن بھائی ہیں۔ سابق وزرائے اعظم دیوے گوڑا اور نرسمہا راؤ کے بھی کئی بچے ہیں۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ جب نشانہ بنانے کی بات آتی ہے تو صرف لالو خاندان ہی ان لوگوں کے سامنے آتا ہے۔

واضح رہے کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے حال ہی میں پورنیہ میں این ڈی اے امیدوار کے حق میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے لالو خاندان پر بالواسطہ طور پر اقربا پروری کے حوالے سے حملہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ بدعنوانی کے مقدمات کی وجہ سے انہیں (لالو پرساد یادو) عہدہ چھوڑنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے اپنی اہلیہ کو وزیر اعلیٰ بنایا اور اب وہ اپنے بچوں کو سیاست میں آگے لے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بہت سے بچوں کو جنم دیا ہے۔ کیا کسی کو اتنے بچے پیدا کرنے کی ضرورت ہے؟

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔