بی آر چوپڑہ، جنہوں نے صاف ستھری فلموں کے ذریعے ہندی فلم انڈسٹری میں اپنی علاحدہ شناخت بنائی

بی آر فلمز کے بینر تلے بنی زیادہ تر فلمیں سماج کو پیغام دینے والی ہوتی تھیں۔ ان فلموں کے ذریعے بی آر چوپڑہ ناظرین کو ہمیشہ کچھ نہ کچھ نیا دینا چاہتے تھے۔ ان کی یومِ پیدائش پر پیش ہے یہ خصوصی مضمون۔

<div class="paragraphs"><p>بی آر چوپڑہ / تصویر: یو این آئی</p></div>

بی آر چوپڑہ / تصویر: یو این آئی

user

یو این آئی

ہندستانی فلم انڈسٹری میں بی آر چوپڑا کو ایک ایسے فلمساز کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے خاندانی، سماجی اور صاف ستھری فلمیں بناکر تقریباً پانچ دہائیوں تک فلم شائقین کے دلوں میں اپنی پہچان بنائے رکھی۔ 22 اپریل 1914 کو پنجاب کے لدھیانہ شہر میں پیدا ہوئے بی آر چوپڑہ عرف بلدیو رائے چوپڑہ بچپن سے ہی فلموں میں کام کرکے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنا چاہتے تھے۔ انہوں نے لاہور کے گورنمنٹ کالج سے انگریزی ادب میں گریجویشن کیا تھا۔

بی آر چوپڑہ نے اپنا کیرئیر فلمی صحافی کے طور پر شروع کیا۔ فلم میگزین ’سنے ہیرالڈ‘ میں وہ فلموں کا تجزیہ کیا کرتے تھے۔ 1949 میں انہوں نے فلم ’کروٹ‘ سے فلمسازی کے میدان میں قدم رکھا لیکن یہ فلم بری طرح فلاپ رہی۔ انہوں نے 1951 میں اشوک کمار کی اداکاری والی فلم ’افسانہ‘ کی ہدایت کاری کی۔ اس فلم نے باکس آفس پر سلور جوبلی منائی اور وہ فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب رہے۔


بی آر چوپڑہ نے 1955 میں بی آر فلمز کے بینر تلے سب سے پہلے فلم ’نیا دور‘ بنائی جس کے ذریعے انہوں نے دور جدید اور دیہی ثقافت کے درمیان ٹکراؤ کو سلور اسکرین پر پیش کیا، جسے ناظرین نے خوب پسند کیا۔ اس فلم نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔ بی آر فلمز کے بینر تلے بنی فلموں پر اگر ایک نظر ڈالی جائے تو ان کی زیادہ تر فلمیں سماج کو پیغام دینے والی ہوتی تھیں، جن میں وہ ہمیشہ ناظرین کو کچھ نیا دینا چاہتے تھے۔ اسی کے پیش نظر انہوں نے 1960 میں ایک فلم ’قانون‘ بنائی جو فلم انڈسٹری میں ایک نیا تجربہ تھا کیونکہ اس فلم میں ایک بھی نغمہ نہیں تھا۔

اپنے بھائی اور مشہور پروڈیوسر ، ڈائریکٹر یش چوپڑا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے میں بی آر چوپڑہ کا اہم کردار رہا ہے۔ ’دھول کا پھول‘، ’وقت‘ اور ’اتفاق‘ جیسی فلموں کی کامیابی کے بعد ہی یش چوپڑا فلم انڈسٹری میں ڈائریکٹر کے طور پر مشہور ہوئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔