’ایمبولنس کارکنوں پر پھول برسانے والی یوگی حکومت اب لاٹھی برسانے کی بات کر رہی‘

پرینکا گاندھی کا کہنا ہے کہ یوپی میں کورونا بحران میں حکومت ایمبولینس کارکنوں پر پھول برسانے کی بات کرتی تھی اور انھوں نے جیسے ہی تنخواہ بڑھانے کی بات کی، حکومت ان پر لاٹھی برسانے کی بات کر رہی ہے۔

پرینکا گاندھی کی فائل تصویر آئی اے این ایس
پرینکا گاندھی کی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے ذریعہ اتر پردیش کی یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج انھوں نے یو پی میں ایمبولنس کارکنوں پر لاٹھی چارج کیے جانے کی دھمکی پر افسوس ظاہر کیا اور یوگی حکومت کے اس عمل کو تذلیل آمیز ٹھہرایا۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ یوگی حکومت کورونا کے دور میں جن ایمبولنس کارکنوں پر پھول برسا رہی تھی، اور انہیں کورونا واریئرس کہہ کر اعزاز بخش رہی تھی، انہیں اب لاٹھی مار کر پریشان کیا جارہا ہے۔

پرینکا گاندھی نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’یوپی میں کورونا کے دور میں حکومت ایمبولینس کارکنوں پر پھول برسانے کی بات کرتی تھی اور انھوں نے جیسے ہی تنخواہ بڑھانے کی بات کی، حکومت ان پر لاٹھی برسانے کی بات کر رہی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید لکھا کہ ’’حکومت نے ایسما لگا کر 500 سے زائد کارکنوں کو ملازمت سے برخاست کر دیا اور عوام پریشان ہیں۔ ایسی حکومت سے ریاست کو بھگوان ہی بچائے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔