وارانسی: بنکروں کے مسائل جاننے کی سزا! اجے کمار للو سمیت 160 افراد کے خلاف ایف آئی آر

اجے کمار للو کے علاوہ جن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں سردار مقبول عالم، سردارعلیم الدین، ​​سراج الدین، ​​مولوی عبد العزیز، نیاز احمد، امتیاز احمد، اجے رائے، رگھوونش چوبے اور وشوجیت سنگھ ہیں۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر @AjayLalluINC
تصویر بشکریہ ٹوئٹر @AjayLalluINC
user

قومی آوازبیورو

وارانسی:: اترپردیش کے ضلع وارانسی میں کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو سمیت 10 نامزد اور تقریباً 160 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اجے کمار للو کورونا وبا کے تحت ضلع میں نافذ پابندیوں کی مبینہ طور پر خلاف ورزی کر کے 'عوامی رابطہ مہم چلانے کے پاداش میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ جیت پورا علاقے کے کٹہر کے نسواں اسکول میں پیر کو مبینہ طور سے 'عوامی رابطہ مہم' پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس دوران کورونا وبا کے پیش نظر پہلے سے ہی جاری احتیاطی تدابیروں اور پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ پروگرام میں نہ تو جسمانی دوری کا خیال رکھا گیا اور نہ ہی ماسک لگائے گئے۔ بغیر اجازت غیر قانونی طور سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔


اجے کمار للو کے علاوہ جن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں سردار مقبول عالم، سردار علی علیم الدین، ​​سردار سراج الدین، ​​مولوی عبد العزیز، نیاز احمد، امتیاز احمد، اجے رائے، رگھوونش چوبے، وشوجیت سنگھ ہیں۔

قبل ازیں، وارانسی میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر نے ریاستی حکومت کو بنکر اور غریب مخالف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریاست کے لاکھوں بنکر کنبے معاشی بحران سے دوچار ہیں اور فی الحال فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ ایسی صورت میں ریاستی حکومت کو بنکروں کے حق میں معاشی پیکیج اور امداد جاری کرنے کے بجائے طے شدہ شرحوں پر بجلی کی فراہمی کے پرانے نظام کو ختم کرنا بنکر مخالف ذہنیت کا عکاس ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔