راجستھان میں کورونا ویکسین کی قلت، کوٹہ میں اتوار کو کوئی ٹیکہ نہیں لگ پایا

محکمہ صحت میں پہلے سے ہی یہ اطلاع عام کر دی تھی کہ ٹیکہ مہیا نہ ہونے کے سبب اتوار کے روز ٹیکہ کاری کا کام ملتوی رہے گا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کوٹہ: راجستھان عالمی وبا کورونا سے حفاظت کے لیے کی جانے والی ٹیکہ کاری میں کوٹہ میں ٹیکہ ختم ہو جانے پر اتوار کے روز اس کا ٹیکہ نہیں لگ پایا۔ جے پور سے ٹیکے ملنے کے بعد ہفتے کے روز کوٹہ شہر سمیت ضلع کے دیہی علاقوں میں کل 67 صحت مراکز پر ٹیکہ کاری کی گئی تھی اور 16 ہزار 873 افراد کو ٹیکہ لگا۔ ٹیکے مہیا نہ ہونے سے کچھ دن ٹیکہ کاری کی مہم ٹھپ رہنے کے سبب ٹیکہ لگانے کے لیے ہفتے کے روز عوام کی بھیڑ ضلع کے تمام منظور شدہ صحت مراکز پر امنڈ پڑی، لیکن ٹیکے مہیا نہ ہونے کے سبب کئی افراد کو مایوس ہو کر لوٹنا پڑا۔ تقریباً تمام مراکز پر دو سے تین گھنٹوں میں ہی ٹیکے ختم ہو گئے۔

کئی مراکز پر ٹیکہ کاری سے محروم رہ جانے والوں نے اپنا غصہ ظاہر کیا اور کچھ مقامات پر امن قائم کرنے کے لیے پولیس کو دخل دینا پڑا۔ طب اور محکمہ صحت میں پہلے سے ہی یہ اطلاع عام کر دی تھی کہ ٹیکہ مہیا نہ ہونے کے سبب اتوار کے روز ٹیکہ کاری کا کام ملتوی رہے گا۔ اس لیے آج ٹیکہ کاری کے مراکز سونے پڑے ہیں۔ حالانکہ کئی مراکز پر صحت اہلکار موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔