سعودی عرب میں 27 لاکھ طلبا کو کرونا ویکسین لگانے کا عمل شروع

سعودی عرب میں ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین لگوانے والے افراد بڑی تعداد میں رجوع کر رہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مملکت میں ویکسین کی اہمیت کا شعور موجود ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ
العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

الریاض: سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے ملک کی مختلف گورنریوں میں 12 سے 18 سال کی عمر کے طلبا کو کرونا ویکسین لگوانے کے لیے رضا کارانہ مہم شروع کی ہے۔ کرونا ویکسی نیشن مہم کے دوران مملکت کے 27 لاکھ 26 ہزار 516 طلبا اور طالبات کو کرونا ویکسین لگائی جائے گی۔

ویکسین لگوانے کے لیے مملکت میں سیکڑوں ویکسینیشن مراکز قائم ہیں جہاں پر طلبا اور طالبات کو ویکسین دی جا رہی ہے۔ یہ مہم ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب نئے تعلیمی سال کی آمد آمد ہے اور نئے تعلیمی سال کی آمد سے قبل طلبا کو ویکسین کے ذریعے وبا سے محفوظ کرنا ہے۔


وزارت تعلیم نے اپنے عملے، اسکولوں کے انتظامی اور تدریسی اسٹاف، والدین اور بچوں کے سرپرست حضرات پر زور دیا ہے کہ وہ ویکسین کے لیے مقرر عمر کی حد میں آنے والے بچوں کو ویکسین لگوانے کے لیے تعاون کریں تاکہ نئے تعلیمی سال کو وبا سے محفوظ ماحول میں شروع کیا جاسکے۔

دوسری طرف سعودی عرب میں ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین لگوانے والے افراد بڑی تعداد میں رجوع کر رہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مملکت میں ویکسین کی اہمیت کا شعور موجود ہے۔ ویکسی نیشن مہم کو کامیاب بنانے کے لیے وزارت تعلیم بھی بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔