مودی حکومت رافیل گھوٹالہ کی جے پی سی تفتیش سے کیوں بچ رہی ہے؟ راہل گاندھی نے پوچھا سوال

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے رافیل جیٹ سودے میں ہونے والے گھوٹالہ کے حوالہ سے وزیر اعظم نریندر مودی پر ایک مرتبہ پھر حملہ بولا

راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے رافیل جیٹ سودے میں ہونے والے گھوٹالہ کے حوالہ سے وزیر اعظم نریندر مودی پر ایک مرتبہ پھر حملہ بولا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر سوال پوچھ کر لوگوں سے جواب مانگا ہے کہ آخر وزیر اعظم مودی رافیل سودے کی جے پی سی تفتیش سے کیوں بچ رہے ہیں!

سوال پوچھنے کے بعد راہل گاندھی نے چار متبادل بھی پیش کئے ہیں جن میں سے ایک متبادل ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جرم ثابت ہونے کے خوف سے اس پورے معاملہ کی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے تفتیش کرانے سے گریز کر رہے ہیں۔ دوسرا متبادل ہے کہ وزیر اعظم مودی کے دوست اس سارے گھوٹالے میں پھنس رہے ہیں اور وہ اپنے تمام دوستوں کو بچانا چاہتے ہیں۔ لہذا اس معاملے کی جے پی سی سے تحقیق نہیں کرانا چاہتے ہیں۔


راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ مودی حکومت جے پی سی تحقیقات کے لئے کیوں تیار نہیں ہے؟ احساس جرم کی وجہ سے۔ انہیں اپنے قصوروار دوستوں کو بھی بچانا ہے۔ جے پی سی کو راجیہ سبھا کی سیٹ نہیں چاہئے۔ یہ تمام آپشنز درست ہیں۔‘‘

خیال رہے کانگریس شروع سے ہی رافیل سودا میں گھوٹالے کا الزام عائد کرتی رہی ہے۔ پارٹی نے ہفتے کے روز بھی جے پی سی کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ فرانس میں اس گھوٹالے کی تحقیقات کی جارہی ہے، لہذا ہندوستانی حکومت کو بھی پارلیمانی کمیٹی کے ذریعہ اس کی تحقیقات کرانی چاہئے۔ اپنے ایک ٹوئٹر میں راہل گاندھی نے ’چور کی داڑھی‘ کہہ کر بھی رافیل سودے میں گھوٹالہ کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 Jul 2021, 1:14 PM