ہندوستان میں ریکارڈ توڑ مہنگائی پر راہل-پرینکا نے کہا ’عوام معاف نہیں کرے گی‘

راہل گاندھی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے ’’دیوالی ہے، مہنگائی عروج پر ہے، مذاق کی بات نہیں ہے، کاش مودی حکومت کے پاس عوام کے لیے ایک حساس دل ہوتا۔‘‘

راہل گندھی، پرینکا گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گندھی، پرینکا گاندھی، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان میں بڑھتی مہنگائی کو لے کر کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ایک بار پھر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے ’’دیوالی ہے۔ مہنگائی عروج پر ہے۔ مذاق کی بات نہیں ہے۔ کاش مودی حکومت کے پاس عوام کے لیے ایک حساس دل ہوتا۔‘‘

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی اس تعلق سے ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’تہوار کا وقت ہے۔ مہنگائی سے عام لوگ پریشان ہیں۔ بی جے پی حکومت کی لوٹ والی سوچ نے تہوار سے پہلے مہنگائی کم کرنے کی جگہ گیس سلنڈر، پٹرول-ڈیزل، تیل، سبزی کی قیمت آسمان پر پہنچا دیا۔‘‘ وہ مزید لکھتی ہیں ’’الیکشن کے وقت بی جے پی 2-1 روپے قیمت گھٹا کر عوام کے درمیان جائے گی، تب اسے سخت جواب ملے گا۔ عوام معاف نہیں کرے گی۔‘‘


واضح رہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو ہی رہا ہے، ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں بھی گزشتہ دنوں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس مہنگائی کی وجہ سے عوام میں بے چینی ہے۔ خصوصاً پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے دیگر روز مرہ کے استعمال والی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔