کانپور: نابالغ عصمت دری متاثرہ کے والد کی پُراسرار حالات میں موت

پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد ہی آخری رسومات ادا کی جائیں گے۔

موت، علامتی تصویر
موت، علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

کانپور: یوپی کے اہم شہر کانپور میں عصمت دری کی شکار خاتون کے والد کی پُر اسرار حالات میں موت واقع ہو گئی۔ اہل خانہ منگل کے روز آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے اس کی لاش کو اس کے آبادئی گاؤں لے گئے، لیکن جیسے ہی پولیس کو اس کی اطلاع موصول ہوئی وہ گاؤں میں پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد ہی آخری رسومات ادا کی جائیں گے۔

متاثرہ نے الہ آباد کے رہائشی سبکدوش انسپکٹر دنیش تریپاٹھی پر عصمت دری کا الزام عائد کیا تھا۔ لمبے وقت سے کانپور میں تعینات دنیش تریپاٹھی چکیری تھانہ علاقہ میں رہتا تھا اور اس نے لڑکی کے والد کو اپنے گھر میں نگراں کے طور پر رکھا ہوا تھا۔


سبکدوش انسپکٹر دنیش تریپاٹھی نے 11 اگست 2020 کو نگراں کی 11 سالہ بیٹی کے ساتھ مبینہ طور پر عصمت دری کی۔ لڑکی نے عدالت میں دیئے گئے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ ریٹائرڈ انسپکٹر نے پہلے بھی اس کے ساتھ چار مرتبہ عصمت دری کی تھی۔ ملزم تبھی سے جیل میں قید ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔