’اَبکی بار کروڑوں بے روزگار، کون ذمہ دار؟ صرف اور صرف مودی سرکار!‘

ہندوستان میں بے روزگاری شرح میں اضافہ کو لے کر راہل گاندھی نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ ’اَبکی بار کروڑوں بے روزگار، کون ذمہ دار؟ صرف اور صرف مودی سرکار!‘

راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان میں کورونا وبا کا قہر جاری ہے۔ کورونا کی دوسری لہر نے ہندوستانی معیشت کو کچھ زیادہ ہی نقصان پہنچایا ہے اور بے روزگاری میں بھی زبردست اضافہ کر دیا ہے۔ لوگوں کے سامنے روزی روٹی کا مسئلہ کھڑا ہو گیا ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اس سلسلے میں مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے ’ ’اَبکی بار کروڑوں بے روزگار، کون ذمہ دار؟ صرف اور صرف مودی سرکار!‘‘

واضح رہے کہ سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکونومی (سی ایم آئی ای) کی رپورٹ کے مطابق کووڈ-19 کی دوسری لہر کی وجہ سے تقریباً ایک کروڑ سے زائد لوگوں کو ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شرح بے روزگار مئی میں 12 فیصد رہی جب کہ اپریل میں یہ 8 فیصد تھی۔ ویسے بے روزگار کو لے کر راہل گاندھی نے یکم جون کو بھی ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں لکھا تھا ’’وزیر اعظم کے لیے شرم کے دو ایشو، پہلا کم سے کم جی ڈی پی، اور دوسرا ہے زیادہ سے زیادہ بے روزگاری۔‘‘ اس ٹوئٹ کے ساتھ انھوں نے ایک ڈاٹا بھی شیئر کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔