عمران پرتاپ گڑھی کو کانگریس نے سونپی بڑی ذمہ داری، کئی دیگر بدلاؤ کا بھی اعلان

کچھ ریاستوں میں اے آئی سی سی سکریٹریوں کی بھی تقرری کی گئی ہے جن کو اے آئی سی سی انچارج کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔ اس فہرست میں عمران مسعود کا بھی نام شامل ہے جنھیں دہلی کا سکریٹری بنایا گیا ہے۔

عمران پرتاپ گڑھی، تصویر آئی اے این ایس
عمران پرتاپ گڑھی، تصویر آئی اے این ایس
user

تنویر

آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) نے آج تنظیم میں کئی سطح پر تبدیلیاں کیں، جن میں سب سے بڑی تبدیلی یہ رہی کہ عمران پرتاپ گڑھی کو اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کا چیئرمین بنا دیا گیا ہے۔ یہ خبر آج کانگریس نے بذریعہ پریس ریلیز دی، جس میں بتایا گیا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے عمران پرتاپ گڑھی کو فوری اثر سے اے آئی سی سی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ اب تک یہ ذمہ داری ندیم جاوید سنبھال رہے تھے اور کانگریس نے ان کی کارگزاریوں کی تعریف بھی کی۔

عمران پرتاپ گڑھی کو کانگریس نے سونپی بڑی ذمہ داری، کئی دیگر بدلاؤ کا بھی اعلان

اس کے علاوہ کچھ ریاستوں میں اے آئی سی سی سکریٹریوں کی بھی تقرری کی گئی ہے جن کو اے آئی سی سی انچارج کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔ اس فہرست میں عمران مسعود کا بھی نام شامل ہے جنھیں دہلی کا سکریٹری بنایا گیا ہے۔ سنجے دت کو ہماچل پردیش کا سکریٹری بنایا گیا ہے جو کہ اس سے قبل تمل ناڈو اور پڈوچیری میں اے آئی سی سی سکریٹری انچارج تھے۔ علاوہ ازیں رکن پارلیمنٹ سپتگری سنکر الکا کو چھتیس گڑھ، رکن اسمبلی دیپیکا پانڈے سنگھ کو اتراکھنڈ اور برج لال کھبری کو بہار کا سکریٹری بنایا ہے۔ ان سبھی کو آئی سی سی انچارج کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔

عمران پرتاپ گڑھی کو کانگریس نے سونپی بڑی ذمہ داری، کئی دیگر بدلاؤ کا بھی اعلان

قابل ذکر ہے کہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی شکست کے اسباب کا پتہ لگانے کے لیے تشکیل پانچ رکنی گروپ نے اپنی رپورٹ پارٹی صدر سونیا گاندھی کے حوالے کر دی ہے۔ گزشتہ 11 مئی کو تشکیل اس گروپ کو رپورٹ سونپنے کے لیے دو ہفتہ کا وقت دیا گیا تھا۔ بعد میں اس گروپ کو مزید ایک ہفتہ کا وقت دیا گیا۔ گروپ میں کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید، منیش تیواری، ونسیٹ پالا اور لوک سبھا رکن جیوتی منی بھی شامل تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */