راہل گاندھی ہی کیوں؟ پی ایم مودی و امت شاہ کے ہیلی کاپٹر کی بھی جانچ ہونی چاہئے: جے رام رمیش

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے ہیلی کاپٹر کی چیکنگ کیے جانے کے بعد کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ایم مودی و امیت شاہ کی بھی جانچ ہونی چاہئے۔

<div class="paragraphs"><p>جے رام رمیش / آئی اے این ایس</p></div>

جے رام رمیش / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

تمل ناڈو میں کانگریس کے لیڈر و ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی کے ہیلی کاپٹر کی چیکنگ کا معاملہ اب طول پکڑتا جا رہا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی ہی کیوں؟ وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے ہیلی کاپٹر کی بھی جانچ ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ تمل ناڈو کے نیلگری میں الیکشن کمیشن کے فلائنگ اسکواڈ نے راہل گاندھی کے ہیلی کاپٹر کی تلاشی لی ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوئی دشواری نہیں ہے لیکن الیکشن کمیشن کو وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے ہیلی کاپٹر کی بھی جانچ کرنی چاہئے۔ اس پریس کانفرنس میں جے رام رمیش نے کانگریس پارٹی کے تھیم سانگ اور 21 ریٹائرڈ ججوں کے ذریعے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کو تحریر کیے گئے مکتوب پر بھی جواب دیا۔


پریس کانفرنس کے دوران جے رام رمیش سے یہ سوال پوچھا گیا کہ جب پارٹی کے تھیم سانگ کے مرکز میں راہل گاندھی ہیں تو کیا کانگریس راہل گاندھی کے چہرے پر الیکشن لڑ رہی ہے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویڈیو کا فوٹیج بھارت جوڑو یاترا اور بھارت جوڑو نیائے یاترا کا ہے، اس لیے راہل گاندھی کی تصویریں زیادہ ہیں۔ راہل گاندھی کے ساتھ ہندوستان کے عام لوگوں کی بھی تصویریں ہیں۔

21 سبکدوش ججوں کے ذریعے سی جے آئی کو خط لکھنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کانگریس کے راجیہ سبھا ممبر نے کہا کہ 21 ریٹائرڈ ججوں کی طرف سے لکھا گیا یہ خط اس بات کی ایک اور مثال ہے کہ کس طرح پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سپریم کورٹ کو دھمکی دے رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے منی پور کی صورتحال پر سخت تبصرہ کیا تھا، بعد میں الیکٹورل بانڈ کو غیر آئینی قرار دیا گیا۔ یہ خط دراصل غیر جانبدار عدالتی نظام پر دباؤ بنانے کی کوشش ہے، یہ مودی حکومت نے کروایا ہے۔ سپریم کورٹ کو خطرہ کانگریس سے نہیں بلکہ پی ایم مودی و وزیر داخلہ سے ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔