کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، عدالت کا جلد سماعت سے انکار

کیجریوال کے وکیل نے سپریم کورٹ سے 19 اپریل کو سماعت کا مطالبہ کیا تھا لیکن عدالت نے جلد سماعت کرنے سے انکار کر تے ہوئے 29 اپریل کی تاریخ طے کی ہے۔ اسی کے ساتھ عدالت نے ای ڈی کو نوٹس بھی جاری کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اروند کیجریوال / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

اروند کیجریوال / تصویر: آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو فوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ان کی عرضداشت پر 29 اپریل کو سماعت کی تاریخ طے کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ای ڈی کوبھی نوٹس جاری کیا ہے اور اسے 24 اپریل تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ میں اروند کیجریوال کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے دعویٰ کیا کہ کیجریوال کو لوک سبھا انتخابات میں مہم چلانے سے روکنے کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔

کیجریوال کے وکیل نے 19 اپریل کو ہی سماعت کا مطالبہ کیا تھا لیکن سپریم کورٹ نے اس کی جلد سماعت کرنے سے انکار کر تے ہوئے 29 اپریل کو سماعت کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس دن جسٹس سنجیو کھنّہ اور جسٹس دیپانکر دتّہ کی بنچ کیجریوال کی عرضداشت پر سماعت کرے گی۔ واضح رہے کہ کیجریوال نے شراب پالیسی گھوٹالے میں اپنی گرفتاری کو چیلنج کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا مگرہائی کورٹ نے ان کی گرفتاری کو صحیح ٹھہرایا تھا۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد کیجریوال نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔


دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کیجریوال کو 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی کا الزام ہے کہ دہلی کی شراب پالیسی میں بدعنوانی ہوئی ہے اور وزیر اعلیٰ کیجریوال اس کے اصل سازشی ہیں۔ اس میں کیجریوال کے علاوہ آپ کے کئی بڑے لیڈر اور وزیر بھی شامل رہے ہیں۔ اس معاملے میں کیجریوال کے علاوہ سابق ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا بھی اس معاملے میں جیل میں ہیں۔ کیجریوال فی الحال تہاڑ جیل میں 15 اپریل تک عدالتی حراست میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔