پہلگام حملے کے بعد ایئر لائنز کی مسافروں کے لیے راحت، کینسلیشن فیس معاف، سری نگر سے اضافی پروازیں

پہلگام حملے کے بعد ایئر انڈیا اور انڈیگو سری نگر سے دہلی و ممبئی کے لیے دو اضافی پروازیں چلائیں گی۔ ایئر ایشیا 30 اپریل تک سری نگر کی پروازوں پر کینسلیشن فیس نہیں لے گی

<div class="paragraphs"><p>ایئر انڈیا</p></div>

ایئر انڈیا

user

قومی آواز بیورو

جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد پیدا ہوئے حالات کو دیکھتے ہوئے ایئر لائنس کمپنیاں مسافروں کی مدد کے لیے آگے آ گئی ہیں۔ اس کے تحت ایئر انڈیا ایکسپریس سری نگر سے اور سری نگر کے لیے سفر کرنے والے اپنے مسافروں کو پورا سپورٹ کر رہا ہے۔ دوسری طرف ایئر ایشیا نے بھی اعلان کیا ہے کہ ایئر لائنس 30 اپریل 2025 تک سری نگر سے اور سری نگر کے لیے پروازوں کے کینسلیشن چارج کو معاف کرے گی۔

30 اپریل تک ایئر انڈیا ایکسپریس کی سری نگر سے یا سری نگر کے لیے پروازوں پر بکنگ کرانے والے مسافروں کو اپنے سفر کو ری شیڈول کرنے کی سہولت مکمل چارج معافی اور فیئر ڈفرینس کے ساتھ فراہم کی جا رہی ہے۔ ایئر لائن نے کہا کہ گیسٹ چاہیں تو اپنی بکنگ ختم کرکے بیسک پیمنٹ موڈ میں فُل ریفنڈ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ کمپنی نے کہا کہ https://www.airindiaexpress.com/ managbooking  پر ہمارے اے آئی-پاورڈ چیٹ، اسسٹنٹ، ٹیا کو #SrinagarSupport ٹائپ کرکے اپنی بکنگ آسانی سے مینج کر سکتے ہیں۔


ایئر انڈیا ایکسپریس سری نگر کو سیدھے پانچ جگہوں بنلگورو، دہلی، حیدر آباد، جموں اور کولکاتا سے جوڑتا ہے، جہاں تقریباً 80 ہفتہ وار اڑانیں چلائی جاتی ہیں۔ ایئر لائن اپنے گھریلو نیٹ ورک میں اگرتلا، ایودھیا، چنئی، گوا، کوچی، ممبئی، پٹنہ، ترواننت پورم اور وارانسی سمیت 26 منزلوں کے لیے ون اسٹاپ کنکٹیویٹی بھی فراہم کرتی ہے۔

ایئر انڈیا نے بدھ کو اعلان کیا کہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر دہشت گردانہ حملے کے درمیان حالات کو دیکھتے ہوئے وہ 23 اپریل کو سری نگر سے دو اضافی اڑانیں چلائے گا۔ یہ اڑانیں سری نگر سے دہلی اور ممبئی کے لیے چلائی جائیں گی۔ سری نگر سے دہلی کی دو اضافی پرازیں- صبح 11:30 بجے۔ سری نگر سے ممبئی- دوپہر 12:00 بجے۔


کمپنی نے کہا کہ ان اڑانوں کے لیے بکنگ اب کھلی ہے۔ سری نگر سے آنے جانے والی ہماری دیگر سبھی اڑانیں مقررہ پروگرام کے مطابق چلتی رہیں گی۔ ایئر انڈیا نے کہا کہ زیادہ معلومات کے لیے 011 69329333، 011 69329999 پر ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

اس درمیان اکاسا ایئر لائن نے کہا کہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوا واقعہ کافی افسوسناک ہے۔ ہماری تعزیت ان کنبوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھو دیا اور جن کی زندگی پر اس کا اثر پڑا ہے۔ ایڈیگو نے بھی ’ایکس‘ پوسٹ کے ذریعہ مطلع کیا ہے کہ سری نگر میں موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ہم نے ری شیڈول/کینسلیشن کرنے پر چھوٹ کو بڑھا دیا ہے۔ ساتھ ہی ہم 23 اپریل کو دو خصوصی اڑانیں بھی چلا رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔