ایم پی ضمنی انتخابات: عوام ہر حال میں سچائی کا ساتھ دیں، کمل ناتھ کی گزارش

کمل ناتھ نے کہا کہ دسمبر 2018 میں کانگریس نے 15 سال بعد ووٹ کے دم پر حکومت بنائی تھی۔ لیکن 15 ماہ کے اندر نوٹ کے دم پر سرکار گرا دی گئی۔

کمل ناتھ، تصویر ٹوئٹر MP Congress
کمل ناتھ، تصویر ٹوئٹر MP Congress
user

یو این آئی

بھانڈر: مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر کمل ناتھ نے آج کہا کہ ریاستی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں عام لوگوں کو سچائی کا ساتھ دینا چاہیے۔ انھوں نے ضلع دتیہ میں بھانڈر اسمبلی ضمنی انتخاب کے لئے کانگریس کے امیدوار پھول سنگھ کے حق میں انتخابی جلسہ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر سابق ریاستی صدر ارون یادو، سابق وزیر ڈاکٹر گووند سنگھ، دیگر لیڈر اور امیدوار پھول سنگھ بھی موجود تھے۔

کمل ناتھ نے کہا کہ ریاست کی 28 سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ ان انتخابات میں عوام خواہ ہی ’کمل ناتھ اور کانگریس‘ کا ساتھ نہ دیں، لیکن انہیں سچائی کا ساتھ دینا چاہیے۔ عوام سب جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر 2018 میں کانگریس نے 15 سال بعد ووٹ کے دم پر حکومت بنائی تھی۔ لیکن 15 ماہ کے اندر نوٹ کے دم پر سرکار گرا دی گئی۔


کمل ناتھ کا کہنا ہے کہ اگر وہ بھی سودا کر لیتے، تو ان کی حکومت نہیں گرتی۔ لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ لیکن اب عوام کو سچائی کا ساتھ دینا چاہیے۔ انہوں نے پہلے کی طرح دوہرایا کہ انہیں ریاست میں خزانہ خالی ملا تھا۔ اس کے باوجود کسانوں کا قرض معاف دو مراحل میں کیا گیا۔ اسی دوران ان کی حکومت گر گئی۔ انہوں نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ 3 نومبر کو ووٹنگ اور 10 نومبر کو نتائج آنے کے بعد کانگریس سرکار کی ریاست میں واپسی ہو گی۔ اس وقت عوام کی موجودگی میں پولیس اور انتظامیہ کے عہدیداروں سے بھی حساب لیا جائے گا، جو بی جے پی کا بلا جیب میں رکھ کر کام کر رہے ہیں۔

اس موقع پر کانگریس کے امیدوار پھول سنگھ نے اپنے خطاب میں حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ان کے ویڈیو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں انہوں نے پولیس اور الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے۔ سنگھ نے بی جے پی کو چیلنج کیا کہ وہ ویڈیو کی صداقت ثابت کریں کہ ویڈیو کب اور کہاں کا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔