کورونا کا قہر جاری، 74442 نئے معاملے، 903 اموات، متاثرہ افراد کی تعداد 66 لاکھ سے تجاوز

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 903 کورونا مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد تعداد 102685 ہوگئی۔

کورونا
کورونا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد آج زیادہ رہی اور اب تک ملک میں 56 لاکھ سے زائد کورونا مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ صحت وخاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر 76737 افراد شفایاب ہوئے ہیں جس سے ملک میں صحت مند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 5586703 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 74442 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 6623815 تک پہنچ گئی۔ اس سے قبل اتوار کے روز کورونا کے 82259 مریض صحت مند ہوئے تھے جبکہ 75829 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 903 کورونا مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد تعداد 102685 ہوگئی۔ کورونا وائرس کے نئے کیسز کم ہونے سے فعال کیسز 3198 سے گھٹ کر 934427 رہ گئے ہیں۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 14.11 فیصد، شفایابی کی شرح 84.34 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.55 فیصد ہے۔


ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 2826 سے گھٹ کر 255722 رہ گئی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 326 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 38084 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ریاست میں 15048 کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں، جس سے صحت مند مریضوں کی مجموعی تعداد 1149603 ہوگئی۔

ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں 2791 عدد کا اضافہ ہوا ہے جس سے ریاست میں کورونا وائرس کے اب 115593 فعال کیسز ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 9286 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 515782 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں اسی عرصے میں 882 کورونا مریضوں کی کمی کے ساتھ فعال کیسز کی مجموعی تعداد 54400 رہ گئی۔ ریاست میں اب تک 5981 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 658875 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔


آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اسی عرصہ کے دوران کورونا کے 1438 مریضوں کی کمی آئی ہے، جس سے ریاست میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 46385 رہ گئی، جان لیوا وبا سے 6029 مریضوں کی موت جبکہ 362052 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 46120 ہوگئی ہے اور 9784 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسی مدت کے دوران ریاست میں 564092 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ کیرالہ میں فعال کیسز کی تعداد 84589 ہوگئی ہے اور 836 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ صحتمند افراد کی تعداد 144471 ہوگئی ہے۔ ریاست اوڈیشہ میں فعال کیسز کی تعداد 29504 ہوچکی ہے اور 907 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ جان لیوا وبا سے شفایب مریضوں کی مجموعی تعداد 202302 ہوگئی ہے۔

دارالحکومت دہلی میں فعال کیسز کی تعداد 481 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 24753 رہ گئی ہے۔ وہیں قومی راجدھانی میں اسی مدت کے دوران اموات کی تعداد بڑھ کر 5510 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 260350 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 27052 فعال کیسزموجود ہیں اور 1171 افراد ہلاک جبکہ اس جان لیوا وبا سے 172388 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 27439 فعال کیسز ہیں اور 5194 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک 237698 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔


ریاست پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد 13577 اور جان لیوا وبا سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد 100977 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 3603 افراد کورونا وائر س سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ ریاست مدھیہ پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 19372 ہے اور 113832 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 2434 افراد اس جان لیوا وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ ریاست گجرات میں 16809 فعال کیسز ہیں اور 3496 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 122233 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ بہار میں فعال کیسز کی 11795 ہے جبکہ ریاست میں 915 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ابھی تک 175458 افراد اس سے وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔

ابھی تک جان لیوا اورمہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ-19‘ سے راجستھان میں 1545 ہریانہ میں 1470، جموں و کشمیر میں 1242، چھتیس گڑھ میں 1045، آسام میں 749، جھارکھنڈ میں 743، اتراکھنڈ میں 652، پڈوچیری میں 539، گوا میں 456، تری پورہ میں 299، چنڈی گڑھ میں 174، ہماچل پردیش میں 217، منی پور میں 74، لداخ میں 61، میگھالیہ میں 54، جزائر انڈمان نکوبار میں 53، سکم میں 45، اروناچل پردیش میں 18، ناگالینڈ میں 17 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔