فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی منانا میرے لئے اعزاز ہے: نریندر مودی

نریندر مودی نے فوجی جوانوں سے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ’آپ برسوں سے میرے خاندان کا حصہ ہیں اور کرگل میں بہادر جوانوں کے ساتھ دیوالی منانا میرے لئے اعزاز ہے‘۔

پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس
پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کرگل: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز کرگل میں فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی کا تہوار منانے کے دوران کہا کہ دیوالی ’دہشت گردی کے خاتمے‘ کا تہوار ہے جس کو کرگل نے ممکن بنایا ہے۔ بتادیں کہ وزیر اعظم پیر کی صبح دیوالی کا تہوار فوجی جوانوں کے ساتھ منانے کے لئے کرگل پہنچے۔ انہوں نے فوجی جوانوں سے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ’آپ برسوں سے میرے خاندان کا حصہ ہیں اور کرگل میں بہادر جوانوں کے ساتھ دیوالی منانا میرے لئے اعزاز ہے‘۔

نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ’فورسز بھارت کے تحفظ کا ایک ستون ہیں، میں اس کرگل کی فتح یاب سرزمین سے ملک کے عوام اور دنیا کو دیوالی کے تہوار کی مبارکباد پیش کرتا ہوں‘۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ایک بھی ایسی جنگ نہیں ہوئی جب کرگل نے فتح کا جھنڈا نہ لہرایا ہو۔ انہوں نے کہا: ’دیوالی کے معنی ’آتنک کا خاتمہ‘ ہے اور کرگل نے اس کو ممکن بنایا ہے‘۔


ان کا کہنا تھا کہ ’کرگل میں ہماری فورسز نے دہشت گردی کو کچل دیا، خوش قسمتی سے میں اس کا چشم دید گواہ ہوں، یہاں مجھے میرے پرانے فوٹو دکھائے گئے جس کے لئے میں ان کا مشکور ہوں‘۔ بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی سال 2014 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد دیوالی کا تہوار مختلف علاقوں میں فوجی جوانوں کے ساتھ مناتے ہیں۔ انہوں نے سال 2019 میں جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول پر فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */