دیوالی پر اپنے خاندان اور دیگر برادریوں کے ساتھ بانٹیں خوشیاں: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ اسی سوچ کے ساتھ ہم بھارت جوڑو یاترا پر نکلے ہیں، ہر گاؤں، ہر شہر کے اندھیرے کو مل کر دور کرنا ہے۔

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @RahulGandhi
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @RahulGandhi
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے دیوالی کے موقع پر سب کو مبارکباد دی ہے۔ ملک کے نام لکھے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس دیوالی کے موقع پر آپ کو یہ تہوار اپنے خاندان سے باہر بھی منانا چاہیے، اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ، کسی بھی دوسری برادری، کسی بھی دوسرے علاقے یا زبان بولنے والے، کوئی اور معاشی یا سماجی طبقہ کے ساتھ جشن منائیں، خوشیاں بانٹیں، ہلکے پھلکے دیئے اور مسکراہٹیں پھیلائیں۔

راہل گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا، ’’تمام ہموطنوں کو دیوالی کی مبارکباد۔ یہ تہوار تاریکی پر روشنی کی فتح اور ظلم پر مذہب کی فتح کی علامت ہے۔ ہم دیوالی کے چراغ ایک قطار میں جلاتے ہیں اور ہماری کوشش یہی ہوتی ہے کہ اس قطار کا ایک بھی چراغ نہ بجھے۔ ہمارا ہندوستان بھی ان چراغوں کی کڑی کی طرح ہے۔ ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ایک دیا بھی نہ بجھے۔ تبھی ملک روشن ہوگا۔


انہوں نے مزید کہا کہ اسی سوچ کے ساتھ ہم بھارت جوڑو یاترا پر نکلے ہیں، ہر گاؤں، ہر شہر کے اندھیرے کو مل کر دور کرنا ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلنا ہے، ملک کی شاندار ثقافت کے لیے، اپنے خوبصورت تہواروں کی روایات کے لیے، ہندوستان کے تنوع میں اتحاد کے لیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔