کمائی گھٹی، روپے کی قدر میں کمی، ایکسپورٹ کم ہوا، مہنگائی بڑھی، پھر بھی پی ایم مودی بتا رہے شاندار سال: گورو ولبھ

کانگریس ترجمان گورو ولبھ نے کہا کہ ایک سال میں 5 بار دودھ مہنگا ہوتے ہوئے میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا، نئے سال سے قبل ہم ایک دوسرے کو تحفہ دیتے ہیں اور مودی جی نے ہم سب کو تحفہ دیا ہے۔

کانگریس ترجمان گورو ولبھ / ویڈیو گریب
کانگریس ترجمان گورو ولبھ / ویڈیو گریب
user

قومی آوازبیورو

کانگریس ترجمان گورو ولبھ نے آج معیشت کو لے کر پی ایم مودی پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ملک کے بہت بڑے ماہر معیشت جن کا نام ملک ہی نہیں، دنیا بھر میں لیا جاتا ہے، وہ نریندر مودی جی ہیں۔ کیونکہ معیشت سے لے کر، ایسٹرونومی سے لے کر، ہندی سے لے کر، فرنچ زبان سے لے کر جتنا بھی دنیا کا علم ہے وہ ایک شخص میں ہے۔ تو انھوں نے اپنی معیشت کا علم 25 دسمبر کو اپنے ’من کی بات‘ میں بتایا کہ 2022 ایک حیرت انگیز سال تھا۔ اور بولا کہ معاشی نظام کو لے کر 2022 حیرت انگیز سال تھا۔

گورو ولبھ نے آگے کہا کہ فی کس انکم میں دنیا کے 197 مماکل میں ہماری پوزیشن 142ویں ہے۔ اور فی کس جی ڈی پی کا فرق دیکھیے، دنیا کی جہاں سب سے زیادہ فی کس جی ڈی پی ہے۔ اس سے ہماری فی کس جی ڈی پی 60 گنا کم ہے۔ اور یہاں پر وزیر اعظم جی کہہ رہے ہیں کہ جہاں تک ہندوستانی معیشت کا سوال ہے تو شاندار سال رہا۔


گورو ولبھ نے کہا کہ پوری ذمہ داری سے بول رہا ہوں کہ ایشیا کا جو باسکیٹ ہے، ایشیا کے باسکیٹ کے اندر ہندوستان کا روپیہ 2022 میں سب سے خراب پرفارمنگ کرنسی رہا ہے اور آپ کو جان کر تعجب ہوگا کہ ایک سال میں 2022 میں روپیہ کا ڈپریسیشن 10 فیصد سے زیادہ ہوا ہے۔ ایک سال میں روپے کی قیمت 10 فیصد سے زیادہ کم ہو گئی۔ وزیر اعظم جی کہہ رہے ہیں وَنڈر فل ایئر۔

کانگریس ترجمان نے کہا کہ سال میں 5 بار ایک ریکارڈ بنایا۔ ایک سال میں 5 بار دودھ کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ ریکارڈ میں نے تو نہیں دیکھا تھا۔ اور نئے سال سے پہلے ہم ایک دوسرے کو تحفہ دیتے ہیں۔ مودی جی کا آج ایک تحفہ آج ہم سب کو ملا۔ دو روپے فی لیٹر دودھ کی قیمت آج سے بڑھ گئے ہیں۔ مودی جی کا یہ آخری تحفہ ہے اس سال کا۔ مہنگائی لگاتار 6 فیصد سے زیادہ رہا۔ جو موجودہ مالی سال ہے، اس میں 6.7 فیصد مہنگائی رہنے کی پیشین گوئی ریزرو بینک آف انڈیا کر رہا ہے اور مودی جی کہہ رہے ہیں کہ یہ وَنڈرفل سال تھا۔ ٹریڈ ڈیفیسٹ اور ایکسپورٹ ہندوستان کے لگاتار گھٹ رہے ہیں۔ ایکسپورٹ ہمارا لگاتار گھٹ رہا ہے۔ ٹریڈ ڈیفیسٹ بڑھتا جا رہا ہے۔ مودی جی کہہ رہے ہیں کہ 2022 بہتر سال رہا۔


آخر میں گورو ولبھ نے کہا کہ مجھے یہ بتائیے مودی جی کہ جو میں نے ایک ایک پوائنٹ کا نمبر دیا ہے۔ جہاں تک ایشیائی باسکیٹ کا تعلق ہے اور آپ کہہ رہے ہیں کہ ہمارا 2022 وَنڈرفل رہا۔ بتائیے اگر یہ وَنڈرفل ہے مودی جی، تو حکم کیجیے کہ کہاں کھڑے ہو کر تالیاں بجانی ہے اور ایک ٹانگ پر کھڑے ہو کر تالی بجانی ہے یا دونوں ٹانگوں پر کھڑے ہو کر تالی بجانی ہے۔ تھالی بجانی ہے، بالکنی میں جائیں کہ چھت پر جائیں۔ کہاں کھڑے ہو کر آپ کو مبارکباد دیں، اس وَنڈر فل ایئر کے لیے؟

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */