گجرات الیکشن: راہل گاندھی تبدیلی کے لئے بھریں گیں ہنکار، آج سورت اور راجکوٹ میں جلسہ عام سے کریں گے خطاب

راہل گاندھی آج دوپہر ایک بجے سورت ضلع میں پہلی ریلی سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وہ راجکوٹ کے شاستری میدان میں سہ پہر 3 بجے ایک اور ریلی سے خطاب کریں گے۔

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر@INCIndia
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر@INCIndia
user

قومی آوازبیورو

گجرات میں تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم تیز کر دی ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی آج پہلی بار انتخابی مہم میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ بھارت جوڑو یاترا کے درمیان راہل گاندھی آج سورت اور راجکوٹ میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ بتا دیں کہ گجرات میں اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں ہونے والے ہیں۔ پہلے مرحلے کے لیے انتخابات یکم دسمبر کو ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے لیے 5 دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔

راجکوٹ اور سورت میں راہل گاندھی کی ریلی

راہل گاندھی آج دوپہر ایک بجے سورت ضلع میں پہلی ریلی سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وہ راجکوٹ کے شاستری میدان میں سہ پہر 3 بجے ایک اور ریلی سے خطاب کریں گے۔ مہاراشٹر میں اس وقت بھارت جوڑو یاترا ختم ہو چکی ہے۔ یاترا مہاراشٹر میں داخل ہونے سے پہلے تمل ناڈو، کیرالہ، کرناٹک، آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے کئی حصوں کا احاطہ کر چکی ہے۔ گجرات میں راہل گاندھی کی ریلیوں کے سبب پیر کو بھارت جوڑو یاترا بند رہے گی۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں 182 سیٹوں والی گجرات اسمبلی کے لیے اعلان کردہ نتائج میں بی جے پی نے 99 سیٹیں، کانگریس کو 77 سیٹیں، این سی پی کو ایک سیٹ، بھارتیہ ٹرائبل پارٹی کو دو اور آزاد امیدوار نے تین سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔