پانچ اقدام کرنے سے بچوں کی ذہنی صحت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکتا ہے: منوج سنہا

چارٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کے بیچ بچوں کی ذہنی صحت کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ضروری ہے کہ والدین اپنے بچوں کے ساتھ غیر مشروط و بے پناہ محبت کریں تاکہ وہ اپنے آپ کو محفوظ محسوس کر سکیں۔

منوج سنہا، تصویر یو این آئی
منوج سنہا، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کورونا کے بیچ بچوں کے ذہنی صحت کے تحفظ پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے بیچ پانچ اقدام کرنے سے بچوں کے ذہنی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک چارٹ اپ لوڈ کیا ہے جس میں بچوں کے ذہنی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پانچ باتوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

چارٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کے بیچ بچوں کی ذہنی صحت کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ضروری ہے کہ والدین اپنے بچوں کے ساتھ غیر مشروط و بے پناہ محبت کریں تاکہ وہ اپنے آپ کو محفوظ محسوس کر سکیں۔


چارٹ میں والدین سے کہا گیا ہے کہ 'بچوں کی بات کو غور سے سنیں اور ان کے ساتھ عزت سے پیش آئیں، بچوں کے ساتھ جذباتی طور جڑے رہیں، ان کے ساتھ مناسب وقت گزاریں اور جب وہ ضرورت محسوس کریں ان کے لئے دستیاب رہیں اور حوصلہ شکنی کے بجائے ان کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کریں'۔ قابل ذکر ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے لوگوں کے ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور تعلیمی اداروں کے بند ہونے سے بچوں کی ذہنی صحت پر بھی مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔