مودی حکومت کے خلاف کانگریس کی یلغار، ’پد یاترا‘ 9 سے 15 اگست تک

مہاراشٹر کانگریس ایک وسیع عوامی رابطہ پروگرام کے تحت 9 سے 15 اگست تک ریاست کے سبھی اضلاع میں ’پد یاترا‘ نکالے گی، ساتھ ہی 2 اکتوبر کو ’بھارت جوڑو‘ مہم بھی چلائی جائے گی۔

کانگریس، تصویر آئی اے این ایس
کانگریس، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

مہاراشٹر کانگریس ایک وسیع عوامی رابطہ پروگرام کے تحت 9 سے 15 اگست تک ریاست کے سبھی اضلاع میں ’پد یاترا‘ نکالے گی، ساتھ ہی 2 اکتوبر کو ’بھارت جوڑو‘ مہم بھی چلائی جائے گی۔ پارٹی کے ایک سرکردہ لیڈر نے پیر کے روز مہاراشٹر میں یہ بات کہی۔ مہاراشٹر کے کانگریس سربراہ نانا پٹولے نے اس تعلق سے کہا کہ جس طرح مہاتما گاندھی نے 80 سال پہلے 9 اگست 1942 کو انگریزوں کو ’بھارت چھوڑو‘ کی اپیل کی تھی، اسی طرح کانگریس اب ’آئین بچاؤ، ملک بچاؤ‘ کا نعرہ دے گی۔ اس پیغام کو پوری ریاست میں دیہی سطح تک پھیلایا جائے گا۔ ہر ضلع میں 75 کلومیٹر طویل ’پد یاترا‘ کے دوران کانگریس کارکنان اور لیڈران مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت کے عوام مخالف فیصلوں کے بارے میں بھی بتائیں گے۔

نانا پٹولے نے کہا کہ ’’ہم عوام کے سامنے آج (18 جولائی) سے لگنے والی ضروری خوردنی اشیاء پر جی ایس ٹی کی منفی پالیسیوں، مسلح افواج کے لیے اگنی ویر اسکیم کے اثرات، معیشت اور بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر عوامی ایشوز پر روشنی ڈالیں گے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’اس کے بعد 2 اکتوبر کو مہاتما گاندھی کی 153ویں جینتی کے موقع پر ’بھارت جوڑو‘ مہم چلائی جائے گی، جو بی جے پی کی ’بھارت توڑو‘ والی سیاست کو چیلنج دینے کے لیے ہے۔‘‘


پٹولے کا کہنا ہے کہ کانگریس زمینی سطح تک پارٹی نظام کو مضبوط کرنے اور مختلف عوامی فلاح کے منصوبوں پر بی جے پی حکومت کی ناکامیوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے کئی طرح کی پیش قدمی کرتے ہوئے 100 روزہ پروگرام نافذ کرے گی۔ پٹولے نے شیرڈی نیو سنکلپ منشور اور ایکشن پروگرام کا بھی اعلان کیا جس کے ذریعہ سے پارٹی کے سینئر لیڈروں کی قیادت میں 100 روزہ سرگرمیوں کو انجام دیا جائے گا اور مئی میں منعقد ادے پور میں پارٹی کے قومی سمیلن میں پاس قراردادوں کی سیریز کو نافذ کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔