کانگریس کا کسان تحریک کو مکمل حمایت کا اعلان، نوجوان کسان کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ

فصلوں پر کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی قانونی گارنٹی سمیت دیگر مطالبات پر سراپا احتجاج کسانوں کے تئیں کانگریس نے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈر پرتاپ سنگھ باجوہ / ویڈیو گریب</p></div>

کانگریس لیڈر پرتاپ سنگھ باجوہ / ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: فصلوں پر کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی قانونی گارنٹی سمیت دیگر مطالبات پر سراپا احتجاج کسانوں کے تئیں کانگریس نے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس نے تحریک کے دوران نوجوان کسان کی ہلاکت پر بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

نئی دہلی میں واقع کانگریس پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں منگل کو منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر کانگریس لیڈر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف پرتاپ سنگھ باجوہ نے ہریانہ پولیس پر کانوں کے خلاف جارحانہ طور پر طاقت کے بیجا استعمال کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے کہا کہ صورت حال کافی حساس ہے اور مرکزی حکومت ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں نے ہریانہ کی سرحد عبور نہیں کی ہے اور وہ پنجاب علاقہ کے کافی اندر موجود ہیں، اس کے باوجود ہریانہ پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے اور پیلٹ گن کا استعمال کیا، جس سے تقریباً 300 کسان زخمیو ہوئے ہیں۔


بائیس سالہ کسان شوبھکرن کی ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے باجوہ نے انکشاف کیا کہ جب شوبھکرن سنگھ فون پر بات کر رہے تھے تو انہیں پوچھے سے بندوق یا پستول کی گولی لگ گئی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی پوسٹ مارٹم کرایا گیا ہے۔

باجوہ نے افسوس ظاہر کیا کہ وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے بھی ہریانہ پولیس کی جانب سے پنجاب کے دائرہ اختیار کی واضح خلاف ورزی کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ سینئر کانگریس لیڈر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے پنجاب کے ہلاک شدہ کسان کے تئیں کوئی افسوس کا تعزیت کا اظہار نہیں کیا۔ کسان کے پاس صرف دو ایکڑ زمین تھی اور اس پر 20 لاکھ روپے قرض تھا۔


باجوہ نے سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں کی جانب سے مظاہرین کسانوں کو ملک مخالف بتانے کی کوشش کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ کسان حامی سوشل میڈیا ہینڈلوں کو بلاک کیا جا رہا ہے اور کسانوں کے خلاف زہر اگلنے والوں کو کھلی چھوٹ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کسان بحران کا شکار ہے، وہیں اگنی ویر اسکیم نے نوجوانوں کے خوابوں کو چکناچور کرنے کا کام کیا ہے۔

اگنی ویروں کے ساتھ جاری امتیازی سلوک کا ذکر کرتے ہوئے باجوہ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران تین اگنی ویروں نے ملک کے جان قربان کی۔ جب ان اگنی ویروں کے جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں میں پہنچے تو وہاں کوئی فوجی اعزاز نہیں دیا گیا۔

کسانوں کو کانگریس پارٹی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے باجوہ نے کہا کہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور سینئر لیڈر راہل گاندھی نے واضح کہا ہے کہ انڈیا اتحاد کی حکومت بننے پر فصلوں پر ایم ایس پی قانون کی ضمانت دی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔