کرناٹک راجیہ سبھا انتخابات: کانگریس کے تینوں امیدوار کامیاب، بی جے پی کا ایک امیدوار جیتا

کرناٹک کے راجیہ سبھا انتخابات میں کانگریس کے تینوں امیدوار نے جیت درج کی ہے۔ بی جے پی کے ایک امیدوار نے جیت درج کی۔ بی جے پی کے ایک ایم ایل اے نے کراس ووٹ دیا اور ایک نے ووٹنگ سے پرہیز کیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کرناٹک کے راجیہ سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ریاست میں کانگریس کے تین امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ پارٹی کی طرف سے اجے ماکن، ناصر حسین اور جی سی چندر شیکھر نے کامیابی حاصل کی ہے۔ وہیں ایک بی جے پی کے نارائن بھانڈاگے اور جے ڈی ایس کے کوپیندر ریڈی ریڈی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ راجیہ سبھا انتخابات کے دوران کراس ووٹنگ بھی ہوئی ہے۔ کرناٹک میں بی جے پی کے ایم ایل اے ایس ٹی سوم شیکر نے اپنی پارٹی کے خلاف ووٹ دیا۔ جبکہ شیورام ہبار نے ووٹنگ سے پرہیز کیا۔

انتخابات میں بی جے پی کو 47 ووٹ حاصل ہوئے، وہیں کانگریس کو 139 اور جے ڈی ایس کو 36 ووٹ ملے۔ کرناٹک میں آزاد ایم ایل اے جناردن ریڈی، لتا ملکارجن، پوٹسوامی گوڑا اور درشن پٹنایا نے کانگریس امیدواروں کے حق میں ووٹ دیا۔ راجیہ سبھا انتخابات میں ووٹنگ سے پہلے ہی کراس ووٹنگ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔


کرناٹک سے راجیہ سبھا کے 5 امیدوار تھے جن میں کانگریس کی جانب سے اجے ماکن، سید ناصر حسین اور جی سی چندر شیکھر، بی جے پی سے نارائن بھانڈگے اور جے ڈی ایس کے کوپیندر ریڈی شامل تھے۔ ایک امیدوار کو راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہونے کے لیے 45 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ الیکشن میں کانگریس کے اجے ماکن کو 47 ووٹ، ناصر حسین کو 47 اور جی سی چندر شیکھر کو 45 ووٹ ملے۔ وہیں بی جے پی امیدوار کو 47 اور جے ڈی ایس امیدوار کو 36 ووٹ ملے۔

ووٹنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہی۔ اس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی۔ ریاستی اسمبلی میں کانگریس کے 134 ایم ایل اے ہیں، جب کہ پارٹی کو کراس ووٹنگ میں 139 ووٹ ملے۔ بی جے پی کے 66 ایم ایل اے ہیں، جبکہ جے ڈی ایس کے 19 ایم ایل اے ہیں۔ چار آزاد ایم ایل اے ہیں، جنہوں نے کانگریس کے حق میں ووٹ دیا۔

انتخابات سے پہلے بی جے پی اور جے ڈی ایس نے اتحاد میں امیدوار کھڑا کیا تھا لیکن کانگریس نے محتاط انداز میں تینوں سیٹیں جیت لیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔