سی بی ایس ای بورڈ: بلندشہر سے 10ویں و 12ویں کے امتحان میں 16743 طلبہ کریں گے شرکت

سی بی ایس ای امتحان کے ضلع کنوینر و ڈی پی ایس اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر ایچ ایس وششٹھ نے آج بتایا کہ اس سال کے امتحان میں 9157 امیدوار دسویں اور 7586امیدوار 12 ویں کے امتحان میں شرکت کریں گے۔

بورڈ امتحان، علامتی تصویر آئی اے این ایس
بورڈ امتحان، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بلندشہر: سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی 15فروری سے مجوزہ 10ویں و 12ویں کے امتحان میں اس بار ضلع بلندشہر کے 108 اسکولوں کے 16743 طلبہ شرکت کریں گے اور اس کے لئے ضلع میں 26 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔ سی بی ایس ای امتحان کے ضلع کنوینر و ڈی پی ایس اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر ایچ ایس وششٹھ نے آج بتایا کہ اس سال کے امتحان میں 9157 امیدوار دسویں اور 7586 امیدوار 12 ویں کے امتحان میں شرکت کریں گے۔ امتحان کا پروگرام جاری کیا جاچکا ہے۔

امتحانی مراکز پر نقل سے پاک امتحان کرانے کے لئے بورڈ کی ہدایت کے مطابق تیاریاں اور انتظامات کرائے جا رہے ہیں۔ نقل روکنے کے لئے ضلع سطح پر ایک اڑن دستہ بھی قائم کیا جائے گا جو امتحانی مراکز پر اچانک چھاپے ماری کر کے نقل کرنے والوں کو پکڑے گا۔


پرنسپل ڈاکٹر ایچ ایس وششٹھ نے بتایا کہ بورڈ کے امتحان 15 فروری سے شروع ہوکر 05 اپریل تک چلیں گے۔ ڈاکٹر وششٹ نے بتایا کہ امتحان کے لئے جو گائیڈ لائن بورڈ نے جاری کی ہے ان پر سخت سے عمل کیا جائے گا۔ ضلع سطح پر امتحان آبزرور کی بھی تعیناتی بورڈ کے ذریعہ جلد ہی کی جائے گی۔

پرنسپل ڈاکٹر ایچ ایس وششٹھ نے بتایا کہ سبھی امتحانی مراکز سی سی ٹی وی کیمروں سے لیس ہون گے۔ امیدواروں کو بیٹھنے کے لئے بہتر فرنیچر ملے اور امتحان مرکز پر پینے کے پانی، روشنی اور بیت الخلا کا نظم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔